Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह ने तुम में से बअज़ को बअज़ पर रोज़ी में बड़ाई दी है, पस जिनको बड़ाई दी गई है वह अपनी रोज़ी अपने ग़ुलामों को नहीं दे देते कि वह उसमें बराबर हो जाएं, फिर क्या वे अल्लाह की नेमत का इनकार करते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اﷲ تعالیٰ نے تمہیں ایک دوسرے پررزق میں فضیلت دی ہے،توجن لوگوں کوفضیلت دی گئی وہ اپنا رزق ان پرلوٹادینے والے نہیں ہیں جن کے مالک ان کے دائیں ہاتھ ہیں کہ پھروہ اس میں برابر ہو جائیں توکیاوہ اﷲ تعالیٰ کی نعمت کاانکار کرتے ہیں؟

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق کے معاملہ میں برتری دے رکھی ہے ۔ تو جن کو برتری دی گئی ہے ، وہ اپنا رزق اپنے غلاموں کو نہیں دے دیتے کہ وہ اس میں برابر ہوجائیں ، تو کیا وہ اللہ کے فضل کا انکار کرتے ہیں؟

By Hussain Najfi

اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق کے معاملہ میں فضیلت ( برتری ) دی ہے پھر جن لوگوں کو یہ فضیلت دی گئی ہے وہ اپنا رزق اپنے غلاموں ( اور زیر دستوں ) کو لوٹا دینے والے نہیں ہیں تاکہ وہ سب اس میں برابر ہو جائیں تو کیا وہ اللہ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں؟

By Moudoodi

اور دیکھو ، اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں فضیلت عطا کی ہے ، پھر جن لوگوں کو یہ فضیلت دی گئی ہے وہ ایسے نہیں ہیں کہ اپنا رزق اپنے غلاموں کی طرف پھیر دیا کرتے ہوں تاکہ دونوں اس رزق میں برابر کے حصہ دار بن جائیں ۔ تو کیا اللہ ہی کا احسان ماننے سے ان لوگوں کو انکار ہے 62 ؟

By Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) نے تم میں سے بعض لوگوں کو دوسرے لوگوں پر رزق کے معاملے میں فضیلت ( برتری ) بخشی ہے پس جن لوگوں کوفضیلت بخشی ہے وہ اپنے ماتحت لوگوں میں یہ رزق بانٹ نہیں دیا کرتے تا کہ وہ سب لوگ ایک برابر ہوجائیں تو کیا یہ لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کی نعمت کا انکار کرتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے تم میں سے کچھ لوگوں کو رزق کے معاملے میں دوسروں پر برتری دے رکھی ہے ۔ اب جن لوگوں کو برتری دی گئی ہے وہ اپنا رزق اپنے غلاموں کو اس طرح نہیں لوٹا دیتے کہ وہ سب برابر ہوجائیں ۔ ( ٣٠ ) تو کیا یہ لوگ اللہ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں؟ ( ٣١ )

By Noor ul Amin

اوراللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر روزی میں برتری دی ہے پھرجن لوگوں کو برتری دی گئی ہے وہ اپنا رزق اپنے غلاموں کو نہیں دیتے تا کہ آقاوغلام سب برابر ہو جائیں ، تو کیا وہ اللہ کی نعمتوں کا انکارکرتے ہیں

By Kanzul Eman

اور اللہ نے تم میں ایک دوسرے پر رزق میں بڑائی دی ( ف۱۵۳ ) تو جنہیں بڑائی دی ہے وہ اپنا رزق اپنے باندی غلاموں کو نہ پھیر دیں گے کہ وہ سب اس میں برابر ہوجائیں ( ف۱۵٤ ) تو کیا اللہ کی نعمت سے مکرتے ہیں ، ( ف۱۵۵ )

By Tahir ul Qadri

اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق ( کے درجات ) میں فضیلت دی ہے ( تاکہ وہ تمہیں حکمِ انفاق کے ذریعے آزمائے ) ، مگر جن لوگوں کو فضیلت دی گئی ہے وہ اپنی دولت ( کے کچھ حصہ کو بھی ) اپنے زیردست لوگوں پر نہیں لوٹاتے ( یعنی خرچ نہیں کرتے ) حالانکہ وہ سب اس میں ( بنیادی ضروریات کی حد تک ) برابر ہیں ، تو کیا وہ اللہ کی نعمتوں کا انکار کرتے ہیں