Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह ने तुम्हारे लिए तुम ही में से बीवियाँ बनाईं और तुम्हारी बीवियों से तुम्हारे लिए बेटे और पोते पैदा किए और तुमको पाकीज़ा चीज़ें खाने के लिए दीं, फिर क्या ये बातिल पर ईमान लाते हैं और अल्लाह की नेमत का इनकार करते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراﷲ تعالیٰ نے تمہارے لیے تم ہی میں سے بیویاں بنائیں اورتمہارے لیے تمہاری بیویوں سے بیٹے اور پوتے بنائے اور اس نے تمہیں پاکیزہ چیزوں کا رزق دیاتوکیاپھر بھی باطل پروہ ایمان رکھتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ کی نعمت کاوہ انکارکرتے ہیں؟

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس سے بیویاں بنائیں اور تمہاری بیویوں سے تمہارے لئے بیٹے اور پوتے پیدا کیے اور تمہیں پاکیزہ رزق عطا کیا ، تو کیا یہ باطل پر ایمان لاتے ہیں اور اللہ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں؟

By Hussain Najfi

اور اللہ نے ہی تمہاری جنس سے تمہارے لئے بیویاں بنائیں اور پھر ان بیویوں سے بیٹے اور پوتے عنایت فرمائے اور تمہاری روزی کیلئے تمہیں پاکیزہ چیزیں عطا فرمائیں تو کیا ( پھر بھی ) یہ لوگ باطل کو مانتے رہیں گے اور اللہ کی نعمتوں کا انکار کرتے رہیں گے؟

By Moudoodi

اور وہ اللہ ہی جس نے تمہارے لیے تمہاری ہم جنس بیویاں بنائیں اور اسی نے ان بیویوں سے تمہیں بیٹے پوتے عطا کیے اور اچھی اچھی چیزیں تمہیں کھانے کو دیں ۔ پھر کیا یہ لوگ ﴿یہ سب کچھ دیکھتے اور جانتے ہوئے بھی﴾ باطل کو مانتے ہیں 63 اور اللہ کے احسان کا انکار کرتے ہیں 64

By Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) نے تمہاری ہی جنس میں سے تمہارے لیے بیویاں بنائیں اورتمہاری بیویوں میں سے تمہارے لیے بیٹے اورپوتے پیدا فرمائے اور تمہیں پاکیزہ چیزوں میں سے رزق دیا ، کیا وہ پھر بھی ( گھڑی ہوئی ) غلط باتوں پر ایمان رکھتے ہیں اور وہ اللہ ( تعالیٰ ) کی نعمت کی ناشکری کرنے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے تم ہی میں سے تمہارے لیے بیویاں بنائی ہیں ، اور تمہاری بیویوں سے تمہارے لیے بیٹے اور پوتے پیدا کیے ہیں ، اور تمہیں اچھی اچھی چیزوں میں سے رزق فراہم کیا ہے ۔ کیا پھر بھی یہ لوگ بے بنیاد باتوں پر ایمان لاتے اور اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کرتے ہیں؟

By Noor ul Amin

اوراللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے تم میں سے ہی تمہاری بیویاں پیداکیں اور تمہاری بیویوں سے تمہارے لئے بیٹے اور پوتے پیداکئے اور تمہیں اچھی اچھی چیزیں کھانے کو دیں ، کیا پھربھی وہ باطل ( معبودوں ) پر یقین رکھتے ہیں اور اللہ کی نعمتوں کا انکا رکرتے ہیں ؟

By Kanzul Eman

اور اللہ نے تمہارے لیے تمہاری جنس سے عورتیں بنائیں اور تمہارے لیے تمہاری عورتوں سے بیٹے اور پوتے نواسے پیدا کیے اور تمہیں ستھری چیزوں سے روزی دی ( ف۱۵٦ ) تو کیا جھوٹی بات ( ف۱۵۷ ) پر یقین لاتے ہیں اور اللہ کے فضل ( ف۱۵۸ ) سے منکر ہوتے ہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور اللہ نے تم ہی میں سے تمہارے لئے جوڑے پیدا فرمائے اور تمہارے جوڑوں ( یعنی بیویوں ) سے تمہارے لئے بیٹے اور پوتے/ نواسے پیدا فرمائے اور تمہیں پاکیزہ رزق عطا فرمایا ، تو کیا پھر بھی وہ ( حق کو چھوڑ کر ) باطل پر ایمان رکھتے ہیں اور اللہ کی نعمت سے وہ ناشکری کرتے ہیں