Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और वे अल्लाह के सिवा उन चीज़ों की इबादत करते हैं जो न उनके लिए आसमान से किसी रोज़ी पर इख़्तियार रखती हैं और न ज़मीन से और न वे क़ुदरत रखती हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اﷲ تعالیٰ کے سواوہ ان کی عبادت کرتے ہیں جواُن کے لیے نہ آسمانوں سے کسی رزق کا اختیاررکھتے ہیں اورنہ زمین سے اورنہ وہ کرہی سکتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کے سوا ان چیزوں کو پوجتے ہیں جو نہ ان کیلئے آسمان سے کسی رزق پر اختیار رکھتی ہیں نہ زمین سے اور نہ وہ اس کی استطاعت ہی رکھتی ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور یہ اللہ کو چھوڑ کر ایسوں کی عبادت ( پرستش ) کرتے ہیں جو ان کو آسمان و زمین سے روزی پہنچانے کا کوئی اختیار نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ یہ کام کر سکتے ہیں ۔

By Moudoodi

اور اللہ کو چھوڑ کر ان کو پوجتے ہیں جن کے ہاتھ میں نہ آسمانوں سے انہیں کچھ بھی رزق دینا ہے نہ زمین سے اور نہ یہ کام وہ کر ہی سکتے ہیں؟

By Mufti Naeem

اوروہ اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو انہیں آسمانوں اورزمین میں سے ذرہ برابر رزق پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتیں اور نہ ہی اس کی طاقت رکھتی ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور یہ اللہ کو چھوڑ کر ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو ان کو آسمانوں اور زمین میں سے کسی طرح کا رزق دینے کا نہ کوئی اختیار رکھتی ہیں نہ رکھ سکتی ہیں ۔

By Noor ul Amin

اللہ کے سوا وہ جن چیزوں کی عبادت کرتے ہیں وہ آسمانوں اور زمین سے انہیں رزق مہیاکرنے کاکچھ اختیار نہیں رکھتیں اور نہ ہی وہ یہ کام کرسکتی ہیں

By Kanzul Eman

اور اللہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں ( ف۱۵۹ ) جو انھیں آسمان اور زمین سے کچھ بھی روزی دینے کا اختیار نہیں رکھتے نہ کچھ کرسکتے ہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور اللہ کے سوا ان ( بتوں ) کی پرستش کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمین سے ان کے لئے کسی قدر رزق دینے کے بھی مالک نہیں ہیں اور نہ ہی کچھ قدرت رکھتے ہیں