Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلشِّھَابُ: کے معنی بلند شعلہ کے ہیں خواہ وہ جلتی ہوئی آگ کا ہو یا فضا میں کسی عارضہ کی وجہ سے پیدا ہوجائے۔ قرآن پاک میں ہے: (فَاَتۡبَعَہٗ شِہَابٌ ثَاقِبٌ) (۳۷:۱۰) تو جلتا ہوا انگارہ اس کے پیچھے لگتا ہے۔ (شِہَابٌ مُّبِیۡنٌ) (۱۵:۱۸) روشنی کرنے والا انگارہ۔ (شِہَابًا رَّصَدًا) (۷۲:۹) انگارہ تیار۔ اَلشُّھْبَۃُ: سفیدی۔ جس میں کچھ سیاہی ملی ہوئی ہو۔ جیساکہ انگارہ کی روشنی کے ساتھ دھواں ملا ہوتا ہے اسی سے کَتِیبَۃٌ شَھْبَائٌ کا محاورہ ہے جس کے معنیٰ مسلح لشکر کے ہیں کیونکہ اس میں ہتھیاروں کی چمک سے ایسا معلوم ہوتا ہے۔ سیاہی اور سفیدی ملی ہوئی ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
بِشِهَابٍ سورة النمل(27) 7
شِهَابًا سورة الجن(72) 9
شِهَابٌ سورة الحجر(15) 18
شِهَابٌ سورة الصافات(37) 10
وَّشُهُبًا سورة الجن(72) 8