اَلْخَوَائُ: کے معنیٰ خالی ہونے کے ہیں کہا جاتا ہے: خَویٰ (ض) خَویً۔ بَطَنُہٗ مِنَ الطَّعَام:ِ یعنی اس کا پیٹ طعام سے خالی ہوگیا۔اور تشبیہہ کے طور پر خَوَی الجَوْزُ کا محاورہ بھی استعمال ہوتا ہے جس کے معنیٰ خالی ہونے کے ہیں۔ خَوَتْ خَوَائً الدَّارُ: گھر ویران ہوکر گرپڑا(1) اور جب ستارے کے گرنے سے بارش نہ ہو تو تشبیہہ کے طور پر کہا جاتا ہے۔ خَویَ النَّجْمُ وَاَخْویٰ یہاں خویٰ کی نسبت اخویٰ کے لفظ میں زیادہ مبالغہ پایا جاتا ہے جیسا کہ سقیٰ اور اَسقیٰ ہیں۔ اَلتَّخْوِیَۃُ: دو چیزوں کے درمیان جگہ خالی چھوڑنا۔
Words | Surah_No | Verse_No |
خَاوِيَةًۢ | سورة النمل(27) | 52 |
خَاوِيَةٌ | سورة البقرة(2) | 259 |
خَاوِيَةٌ | سورة الكهف(18) | 42 |
خَاوِيَةٌ | سورة الحج(22) | 45 |
خَاوِيَةٍ | سورة الحاقة(69) | 7 |