Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अब ये उन के घर उन के ज़ुल्म के कारण उजडें पड़े हुए हैं। निश्चय ही इसमें एक बड़ी निशानी है उन लोगों के लिए जो जानना चाहें

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھر یہ رہے اُن کے گھر ویران پڑے ہیں اس وجہ سے کہ انہوں نے ظلم کیا ،یقینااس میں ایک نشانی ہے اُن کے لیے جوجانتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

پس یہ ہیں ان کے گھر ویران پڑے ہوئے بوجہ اس کے کہ انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم ڈھائے! بیشک اس کے اندر بڑا سبق ہے ان لوگوں کیلئے ، جو جاننا چاہیں ۔

By Hussain Najfi

سو یہ ان کے گھر ہیں جو ان کے ظلم کی وجہ سے ویران پڑے ہیں ۔ بےشک اس ( واقعہ ) میں ایک بڑی نشانی ہے ان لوگوں کیلئے جو علم رکھتے ہیں ۔

By Moudoodi

وہ ان کے گھر خالی پڑے ہیں اس ظلم کی پاداش میں جو وہ کرتے تھے ، اس میں ایک نشان عبرت ہے ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں ۔ 66

By Mufti Naeem

یہ ان کے گھران کے ظلم کے نتیجے میں ( اب ) ویران پڑے ہیں ، اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانی ہے جو عقل رکھتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

چنانچہ وہ رہے ان کے گھر جو ان کے ظلم کی وجہ سے ویران پڑے ہیں ۔ ( ٢٧ ) یقینا اس واقعے میں ان لوگوں کے لیے عبرت کا سامان ہے جو علم سے کام لیتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

اب ان کے وہ گھران کے ظلم کی وجہ سے ویران پڑے ہیں ، بیشک اس واقعہ میں ایک نشانی ہے ان کے لئےجو علم رکھتے ہیں

By Kanzul Eman

تو یہ ہیں ان کے گھر ڈھے پڑے بدلہ ان کے ظلم کا ، بیشک اس میں نشانی ہے جاننے والوں کے لیے ،

By Tahir ul Qadri

سو یہ ان کے گھر ویران پڑے ہیں اس لئے کہ انہوں نے ظلم کیا تھا ۔ بیشک اس میں اس قوم کے لئے ( عبرت کی ) نشانی ہے جو علم رکھتے ہیں