حَرَی (ض) الشَّیئَ وَتَحَرّاہٗ کے معنیٰ کسی چیز کے حَریٰ یعنی جانب کا قصد کرنے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (فَاُولٰٓئِکَ تَحَرَّوۡا رَشَدًا ) (۷۲:۱۴) یہی لوگ ہیں جنہوں نے سیدھی راہ کا قصد کیا۔ اور حَرَی الشَّیئُ حَرْیاً کے معنیٰ کسی چیز کے کم ہونے کے ہیں گویا وہ ایک جانب پڑی رہی اور پھولی پھلی نہیں شاعر نے کہا ہے (1) (الکامل) (۱۰۶) وَالْمَرْئُ بَعْدَ تَمَامِہٖ یَحْرِیْ انسان کامل ہونے کے بعد ڈھلنا شروع ہوجاتا ہے۔ رَمَاہُ اﷲِ بِاَفْعٰی حَارِیَۃٍ (2) (مثل) اﷲ تعالیٰ اس پر بوڑھا اژدھا مسلط کرے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
تَحَرَّوْا | سورة الجن(72) | 14 |
حَرِيْرٌ | سورة الحج(22) | 23 |
حَرِيْرٌ | سورة فاطر(35) | 33 |
وَّحَرِيْرًا | سورة الدھر(76) | 12 |