Blog
Books
Search Quran
Lughaat

(اَلسَّخْطُ وَلسُّخْطُ: اس سخت غصہ کو کہتے ہیں جو سزا کا مقتضی ہو۔ قرآن پاک میں ہے: (اِذَا ہُمۡ یَسۡخَطُوۡنَ ) (۲۳:۱۱) تو وہ فوراً غصہ سے بھر جاتے۔ اور اس کی نسبت اﷲ تعالیٰ کی طرف ہو تو اس سے مراد انزال عقوبت ہوتی ہے۔ جیسے فرمایا: (ذٰلِکَ بِاَنَّہُمُ اتَّبَعُوۡا مَاۤ اَسۡخَطَ اللّٰہَ ) (۴۷:۲۸) (اور ان کی) یہ نوبت اس لئے (ہوگئی) کہ جو چیز خدا کو بری لگتی ہے یہ اسی (کے رستے) پر چلے۔ (اَنۡ سَخِطَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ ) (۵:۸۰) (نتیجہ یہ ہوا) کہ (دنیا میں بھی) خدا ان سے ناراض ہوا۔ (کَمَنۡۢ بَآءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللّٰہِ ) (۳:۱۶۲) اس شخص جیساکہ (فعل سرزد) ہوسکتا ہے جو خدا کے غضب میں آگیا ہو۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اَسْخَـــطَ سورة محمد(47) 28
بِسَخَطٍ سورة آل عمران(3) 162
سَخِـــطَ سورة المائدة(5) 80
يَسْخَطُوْنَ سورة التوبة(9) 58