Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या वह शख़्स जो अल्लाह की मर्ज़ी का ताबे है वह उस शख़्स के मानिंद हो जाएगा जो अल्लाह का ग़ज़ब लेकर लौटा और उसका ठिकाना जहन्नम है, और वह क्या ही बुरा ठिकाना है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تو کیاجو شخص اﷲ تعالیٰ کی رضامندی کے پیچھے چلا،اس کی مانندہے جواﷲ تعالیٰ کی کسی ناراضگی کے ساتھ لوٹا اور اس کاٹھکانہ توجہنم ہے؟اوروہ بہت ہی بُراٹھکانہ ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا وہ جو خدا کی خوشنودی کا طالب ہو اس کی مانند ہوجائے گا ، جو خدا کا غضب لے کر لوٹا اور جس کا ٹھکانہ جہنم ہے؟ اور وہ کیا ہی بُرا ٹھکانا ہے!

By Hussain Najfi

بھلا وہ شخص جو ہمیشہ خدا کی رضا پر چلنے والا ہو ۔ وہ اس شخص کی مانند ہو سکتا ہے جو خدا کے غضب میں گھر گیا ہو ۔ اور جس کا آخری ٹھکانہ دوزخ ہو اور وہ کیا برا ٹھکانہ ہے؟ ۔

By Moudoodi

بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ جو شخص ہمیشہ اللہ کی رضا پر چلنے والا ہو وہ اس شخص کے سے کام کرے جو اللہ کے غضب میں گِھر گیا ہو اور جس کا آخری ٹھکانا جہنم ہو جو بدترین ٹھکانہ ہے

By Mufti Naeem

کیا جو شخص رضائے الہٰی کی جستجو کرتا ہے بھلا وہ اس جیسا ہو جائے گا جو اللہ ( تعالیٰ ) کی ناراضگی لے کر لوٹتا ہے اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ لوٹنے کی بری جگہ ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

بھلا جو شخص اللہ کی خوشنودی کا تابع ہو وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو اللہ کی طرف سے ناراضی لے کر لوٹا ہو ، اور جس کا ٹھکانا جہنم ہو؟ اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے ۔

By Noor ul Amin

بھلاجواللہ کی رضا کے پیچھے چل رہاہووہ اس جیساہوسکتا ہےجو اللہ کے غضب میں گرفتار ہو اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہو؟ اور وہ برا ٹھکانہ ہے

By Kanzul Eman

تو کیا جو اللہ کی مرضی پر چلا ( ف۳۰۸ ) وہ اس جیسا ہوگا جس نے اللہ کا غضب اوڑھا ( ف۳۰۹ ) اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے ، اور کیا بری جگہ پلٹنے کی ،

By Tahir ul Qadri

بھلا وہ شخص جو اللہ کی مرضی کے تابع ہو گیا اس شخص کی طرح کیسے ہو سکتا ہے جو اللہ کے غضب کا سزاوار ہوا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے ، اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے