Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

आप उनमें से बहुत लोगों को देखोगे कि कुफ़्र करने वालों से दोस्ती रखते हैं, कैसी बुरी चीज़ है जो उन्होंने अपने लिए आगे भेजी है कि अल्लाह का ग़ज़ब हुआ उन पर और वे हमेशा अज़ाब में पड़े रहेंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ ان میں سے اکثرکودیکھتے ہیں جوان لوگوں کودوست بناتے ہیں،جنہوں نے کفرکیا۔ یقینابہت ہی برُاہے جوانہوں نے اپنی جانوں کے لیے آگے بھیجاکہ ان پراﷲ تعالیٰ سخت ناراض ہواہے اوروہ عذاب میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

تم ان میں سے بہتوں کو دیکھو گے کہ کفار کو اپنا دوست بناتے ہیں ۔ نہایت بُرا توشہ ہے ، جو انہوں نے اپنے لئے بھیجا کہ خدا کا ان پر غضب ہوا اور عذاب میں وہ ہمیشہ رہنے والے بنے ۔

By Hussain Najfi

آپ ان میں سے بہتوں کو دیکھیں گے کہ وہ اہلِ اسلام کے بالمقابل کافروں سے دوستی رکھتے ہیں بہت ہی برا ہے وہ ( سامان ) جو ان کے نفسوں نے ان کے لئے آگے بھیجا ہے ۔ ( جس سے ) اللہ ان پر غضبناک ہوگیا اور وہ ہمیشہ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے ۔

By Moudoodi

آج تم ان میں بکثرت ایسے لوگ دیکھتے ہو جو ﴿ اہل ایمان کے مقابلہ میں﴾ کفّار کی حمایت و رفاقت کرتے ہیں ۔ یقیناً بہت برا انجام ہے جس کی تیاری ان کے نفسوں نے ان کے لیے کی ہے ، اللہ ان پر غضب ناک ہو گیا ہے اور وہ دائمی عذاب میں مبتلا ہونے والے ہیں ۔

By Mufti Naeem

آپ ان میں سے بہت ساروں کو دیکھیں گے کہ کافروں سے دوستی رکھتے ہیں ۔ واقعی بہت ( ہی ) برا ہے جو انہوں نے اپنے لئے آگے بھیجا کہ اللہ تعالیٰ ان پر ناراض ہوئے اور وہ لوگ ہمیشہ عذاب میں پڑے رہیں گے

By Mufti Taqi Usmani

تم ان میں سے بہت سوں کو دیکھتے ہو کہ انہوں نے ( بت پرست ) کافروں کو اپنا دوست بنایا ہوا ہے ( ٥٥ ) یقینا جو کچھ انہوں نے اپنے حق میں اپنے آگے بھیج رکھا ہے وہ بہت برا ہے ، کیونکہ ( ان کی وجہ سے ) اللہ ان سے ناراض ہوگیا ہے ، اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے ۔

By Noor ul Amin

ان میں سے اکثر کو آپ دیکھیں گے کہ وہ کافروں سے دوستی گانٹھتے ہیںجو اعمال وہ اپنے لئے آگے بھیج رہے ہیں بہت برے ہیں کہ ان سے اللہ بھی ان پر ناراض ہوگیا اور خود بھی ہمیشہ عذاب میں رہیں گے

By Kanzul Eman

ان میں تم بہت کو دیکھو گے کہ کافروں سے دوستی کرتے ہیں ، کیا ہی بری چیز اپنے لیے خود آگے بھیجی یہ کہ اللہ کا ان پر غضب ہوا اور وہ عذاب میں ہمیشہ رہیں گے ( ف۲۰۰ )

By Tahir ul Qadri

آپ ان میں سے اکثر لوگوں کو دیکھیں گے کہ وہ کافروں سے دوستی رکھتے ہیں ۔ کیا ہی بری چیز ہے جو انہوں نے اپنے ( حسابِ آخرت ) کے لئے آگے بھیج رکھی ہے ( اور وہ ) یہ کہ اﷲ ان پر ( سخت ) ناراض ہوگیا ، اور وہ لوگ ہمیشہ عذاب ہی میں ( گرفتار ) رہنے والے ہیں