अगर वे ईमान रखने वाले होते अल्लाह पर और नबी पर और उस पर जो उसकी तरफ़ उतरा है तो वे काफ़िरों को दोस्त न बनाते, मगर उनमें से अकसर नाफ़रमान हैं।
اوراگر وہ اﷲ تعالیٰ پر اورنبی پر اور اس پرایمان رکھتے ہوتے جوان کی جانب نازل کیاگیا، تووہ انہیں دوست نہ بناتے لیکن ان میں سے اکثرنافرمان ہیں۔
اور اگر یہ اللہ پر ، نبی پر اور اس پر جو اس کی طرف اترا ، ایمان رکھنے والے ہوتے تو ان کفار کو دوست نہ بناتے ، لیکن ان میں سے تو اکثر نافرمان ہیں ۔
اور اگر وہ خدا پر ، رسول ( ص ) پر اور جو کچھ اس ( رسول ( ص ) ) پر نازل کیا گیا ہے ۔ اس پر ایمان لاتے ، تو ان کافروں کو اپنا دوست نہ بناتے ۔ لیکن ( بات دراصل یہ ہے کہ ) ان میں سے زیادہ تر لوگ فاسق و فاجر ( نافرمان ) ہیں ۔
اگر فی الواقع یہ لوگ اللہ اور پیغمبر اور اس چیز کے ماننے والے ہوتے جو پیغمبر پر نازل ہوئی تھی تو کبھی ﴿ اہل ایمان کے مقابلہ میں﴾ کافروں کو اپنا رفیق نہ بناتے ۔ 103 مگر ان میں سے تو بیشتر لوگ خدا کی اطاعت سے نکِل چکے ہیں ۔
اور اگر یہ لوگ اللہ تعالیٰ پر نبی ( ﷺ ) پر اور کو کچھ نبی ( ﷺ ) پر نازل ہوا اس پر ایمان رکھتے ہوتے تو انہیں ( کفار کو ) دوست نہ بنائے لیکن ان میں سے بہت سارے نافرمان ہیں ۔
اگر یہ لوگ اللہ پر اور نبی پر اور جو کلام ان پر نازل ہوا ہے اس پر ایمان رکھتے تو ان ( بت پرستوں ) کو دوست نہ بناتے ، لیکن ( بات یہ ہے کہ ) ان میں زیادہ تعداد ان کی ہے جو نافرمان ہیں ۔
اگروہ اللہ پر ، نبی پر اور جو کچھ اس کی طرف نازل کیا گیا ہے اس پر ایمان لاتے تو کافروں کو دوست نہ بناتے لیکن ان میں سے اکثرتوہیں ہی فاسق
اور اگر وہ ایمان لاتے ( ف۲۰۱ ) اللہ اور ان نبی پر اور اس پر جو ان کی طرف اترا تو کافروں سے دوستی نہ کرتے ( ف۲۰۲ ) مگر ان میں تو بہتیرے فاسق ہیں ،
اور اگر وہ اللہ پر اور نبی ( آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر اور اس ( کتاب ) پر جو ان کی طرف نازل کی گئی ہے ایمان لے آتے تو ان ( دشمنانِ اسلام ) کو دوست نہ بناتے ، لیکن ان میں سے اکثر لوگ نافرمان ہیں