और वे अल्लाह के सिवा ऐसी चीज़ों की इबादत करते हैं जो उनको न नुक़सान पहुँचा सकें और ना नफ़ा पहुँचा सकें, और वे कहते हैं कि ये अल्लाह के यहाँ हमारे सिफ़ारशी हैं, कह दीजिए क्या तुम अल्लाह को ऐसी चीज़ों की ख़बर देते हो जो उसको आसमानों और ज़मीन में मालूम नहीं, वे पाक और बरतर है उससे जिसको वे शरीक करते हैं।
اوروہ اﷲ تعالیٰ کے ما سوااُن کی عبادت کرتے ہیں جونہ ہی انہیں نقصان دے سکتے ہیں اور نہ ہی انہیں فائدہ پہنچاسکتے ہیں اوروہ کہتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ کے ہاں یہ لوگ ہمارے سفارشی ہیں۔ آپ کہ دیں کہ کیاتم اﷲ تعالیٰ کو اس بات کی خبردیتے ہو جسے نہ وہ آسمانوں میں جانتا ہے اور نہ زمین میں؟ پاک ہے وہ اوربے حدبلندہے اُس سے جووہ شریک بناتے ہیں۔
اور وہ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی پرستش کرتے ہیں ، جو ان کو نقصان پہنچا سکیں نہ نفع ۔ اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے ہاں ہمارے سفارشی ہیں ۔ کہہ دو: کیا تم اللہ کو ایسی چیز کی خبر دیتے ہو ، جس کا اس کو خود پتہ نہیں ، نہ آسمانوں میں نہ زمین میں؟ وہ پاک اور ارفع ہے ان چیزوں سے ، جن کو وہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں ۔
یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ انہیں نقصان پہنچا سکتی ہیں اور نہ فائدہ اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے ہاں ہمارے سفارشی ہیں ( اے رسول ( ص ) ) تم کہو ۔ کیا تم اللہ کو اس چیز کی اطلاع دیتے ہو جو خود اسے نہ آسمانوں میں معلوم ہے اور نہ زمین میں ۔ پاک ہے اس کی ذات اور بلند و بالا ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں ۔
یہ لوگ اللہ کے سوا ان کی پرستش کر رہے ہیں جو ان کو نہ نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ نفع اور کہتے یہ ہیں کہ یہ اللہ کے ہاں ہمارے سفارشی ہیں ۔ اے محمد ، ان سے کہو کیا تم اللہ کو اس بات کی خبر دیتے ہو جسے نہ وہ آسمانوں میں جانتا ہے نہ زمین میں؟ 24 پاک ہے وہ اور بالا و برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔
اور وہ لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ انہیں نقصان پہنچا سکتی ہیں اور نہ ہی انہیں نفع دے سکتی ہیں ۔ اور وہ لوگ کہتے ہیں یہ اﷲ ( تعالیٰ ) کے پاس ہمارے سفارشی ہیں آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کہ کیا تم اﷲ ( تعالیٰ ) کو وہ بات بتلاتے ہو جسے نہ وہ آسمانوں میں جانتا ہے نہ زمین میں ۔ وہ تو ان کے شرک سے پاک اور برتر ہے
اور یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان ( من گھڑت خداؤں ) کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کو کوئی نقصان پہنچا سکتے ہیں ، نہ ان کو کوئی فائدہ دے سکتے ہیں ، اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے پاس ہماری سفارش کرنے والے ہیں ۔ ( اے پیغمبر ! ان سے ) کہو کہ : ‘‘ کیا تم اللہ کو اس چیز کی خبر دے رہے ہو جس کا کوئی وجود اللہ کے علم میں نہیں ہے ، نہ آسمانوں میں نہ زمین میں؟’’ ( حقیقت یہ ہے کہ ) اللہ ان کی مشرکانہ باتوں سے بالکل پاک اور کہیں بالا و برتر ہے ۔
اوراللہ کو چھوڑکرایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو ان کو کچھ فائدہ پہنچا سکیں نہ نقصان اور کہتے ہیں کہ اللہ کے ہاں ہمارے سفارشی ہوں گے آپ ان سے کہیے کیا تم اللہ کو ایسی بات کی خبردیتے ہوجس کاوجودنہ کہیں آسمانوں میں اسے معلوم ہوتا ہے اور نہ زمین میں ؟وہ ایسی باتوں سے پاک اور بالاتر ہےجو یہ شرک کرتے ہیں
اور اللہ کے سوا ایسی چیز ( ف٤۲ ) کو پوجتے ہیں جو ان کا کچھ بھلا نہ کرے اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے یہاں ہمارے سفارشی ہیں ( ف٤۳ ) تم فرماؤ کیا اللہ کو وہ بات بتاتے ہو جو اس کے علم میں نہ آسمانوں میں ہے نہ زمین میں ( ف٤٤ ) اسے پاکی اور برتری ہے ان کے شرک سے ،
اور ( مشرکین ) اللہ کے سوا ان ( بتوں ) کو پوجتے ہیں جو نہ انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں اور نہ انہیں نفع پہنچا سکتے ہیں اور ( اپنی باطل پوجا کے جواز میں ) کہتے ہیں کہ یہ ( بت ) اللہ کے حضور ہمارے سفارشی ہیں ، فرما دیجئے: کیا تم اللہ کو اس ( شفاعتِ اَصنام کے من گھڑت ) مفروضہ سے آگاہ کر رہے ہو جس ( کے وجود ) کو وہ نہ آسمانوں میں جانتا ہے اور نہ زمین میں ( یعنی اس کی بارگاہ میں کسی بت کا سفارش کرنا اس کے علم میں نہیں ہے ) ۔ اس کی ذات پاک ہے اور وہ ان سب چیزوں سے بلند و بالا ہے جنہیں یہ ( اس کا ) شریک گردانتے ہیں