उसी की तरफ़ तुम सबको लौट कर जाना है, यह अल्लाह का पक्का वादा है, बेशक वह पैदाइश की इब्तिदा करता है फिर वह दोबारा पैदा करेगा; ताकि जो लोग ईमान लाए और उन्होंने नेक काम किए उनको इंसाफ़ के साथ बदला दे, और जिन्होंने इनकार किया उनके इनकार के बदले उनके लिए खौलता हुआ पानी और दर्दनाक अज़ाब है।
اُسی کی طرف تم سب کو لوٹنا ہے، اﷲ تعالیٰ کاسچاوعدہ ہے،یقیناوہی پیدائش کاآغاز کرتاہے پھر وہ اسے دوبارہ پیدا کرے گا تاکہ وہ ان لوگوں کو انصاف کے ساتھ جزادے جوایمان لائے اور جنہوں نے نیکیاں کی ہیں اورجن لوگوں نے کفرکیااُن کے لیے کھولتے ہوئے پانی سے پیناہے اور دردناک عذاب ہے، اس کے بدلے میں جووہ کفر کیاکرتے تھے۔
اسی کی طرف تم سب کا لوٹنا ہے ۔ یہ اللہ کا پکا وعدہ ہے ۔ بیشک وہی خلق کا آغاز کرتا ہے ، پھر وہی اس کا اعادہ کرے گا ، تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے ان کو عدل کے ساتھ بدلہ دیا اور جنہوں نے کفر کیا ، ان کیلئے ان کے کفر کی پاداش میں کھولتا پانی اور دردناک عذاب ہے ۔
تم سب نے اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے یہ اللہ کا سچا وعدہ ہے بے شک وہی مخلوق کی پیدائش کی ابتداء کرتا ہے پھر وہی دوبارہ اسے زندہ کرے گا تاکہ جو لوگ ایمان لائیں اور نیک عمل کریں انہیں انصاف کے ساتھ جزا دے اور جنہوں نے کفر کیا انہیں ان کے کفر کی پاداش میں کھولتا ہوا پانی پینے کو ملے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔
اسی کی طرف تم سب کو پلٹ کا جانا ہے 8 ، یہ اللہ کا پکا وعدہ ہے ۔ بے شک پیدائش کی ابتداء وہی کرتا ہے ، پھر وہی دوبارہ پیدا کرے گا ، 9 تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ان کو پورے انصاف کے ساتھ جزا دے ، اور جنہوں نے کفر کا طریقہ اختیار کیا وہ کھولتا ہوا پانی پئیں اور دردناک سزا بھگتیں اس انکارِحق کی پاداش میں جو وہ کرتے رہے ۔ 10
تم سب نے اسی کی طرف لوٹنا ہے یہ اﷲ ( تعالیٰ ) کا سچا وعدہ ہے ۔ بلاشبہ وہی مخلوق کی پہلی بار پیدا فرماتا ہے پھر اسے دوبارہ لوٹا دے گا تاکہ انصاف کے ساتھ جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور نیک اعمال کیے انہیں بدلہ دے اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کیلئے پینے کیلئے کھولتا ہوا پانی اور دردناک عذاب ہے ۔
اسی کی طرف تم سب کو لوٹنا ہے ، یہ اللہ کا سچا وعدہ ہے ، یقینا ساری مخلوق کو شروع میں بھی وہی پیدا کرتا ہے اور دوبارہ بھی وہی پیدا کرے گا تاکہ جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کو انصاف کے ساتھ اس کا صلہ دے ۔ اور جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے ، انکے لیے کھولتے ہوئے پانی کا مشروب ہے ، اور دکھ دینے والا عذاب ہے ، کیونکہ وہ حق کا انکار کرتے تھے ۔
تمہیں اسی کی طرف لوٹ کرجانا ہے یہ اللہ کا پختہ وعدہ ہے وہی خلقت کی ابتداکرتا ہے اور وہی دوبارہ پیداکرے گاتاکہ ان لوگوں کو انصاف کے ساتھ بدلہ دےجو ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ، اور جنہوں نے کفر کیا ان کے لئے کھولتا ہوا پانی اور دردناک عذاب ہوگا یہ اس انکارِحق کابدلہ ہےجو وہ کیا کرتے تھے
اسی کی طرف تم سب کو پھرنا ہے ( ف۷ ) اللہ کا سچا وعدہ بیشک وہ پہلی بار بناتا ہے پھر فنا کے بعد دوبارہ بنائے گا کہ ان کو جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے انصاف کا صلہ دے ( ف۸ ) اور کافروں کے لیے پینے کو کھولتا پانی اور دردناک عذاب بدلہ ان کے کفر کا ،
۔ ( لوگو! ) تم سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ( یہ ) اللہ کا سچا وعدہ ہے ۔ بیشک وہی پیدائش کی ابتداء کرتا ہے پھر وہی اسے دہرائے گا تاکہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ، انصاف کے ساتھ جزا دے ، اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے پینے کو کھولتا ہوا پانی اور دردناک عذاب ہے ، اس کا بدلہ جو وہ کفر کیا کرتے تھے