Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

बेशक तुम्हारा रब अल्लाह है जिसने आसमानों और ज़मीन को छः दिनों (अदवार) में पैदा किया फिर वह अर्श पर क़ायम हुआ, वही मामलात का इंतिज़ाम करता है, उसकी इजाज़त के बग़ैर कोई सिफ़ारिश करने वाला नहीं, वही अल्लाह तुम्हारा रब है पस तुम उसी की इबादत करो, क्या तुम सोचते नहीं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناًاللہ تعالیٰ ہی تمہارا رب ہے جس نے آسمانوں اورزمین کوچھ دنوں میں پیداکیاپھروہ عرش پربلندہوا،وہی ہر کام کی تدبیر کرتا ہے،کوئی سفارش کرنے والانہیں مگراُس کی اجازت کے بعد،وہی اﷲ تعالیٰ تمہارا رب ہے سو تم اس کی عبادت کروتوکیاتم نصیحت حاصل نہیں کرتے ؟

By Amin Ahsan Islahi

بیشک تمہارا رب وہی اللہ ہے ، جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ ادوار میں پیدا کیا ، پھر وہ معاملات کا انتظام سنبھالے ، عرش پر متمکن ہوا ۔ اس کے ہاں ، اس کی اجازت کے بغیر ، کوئی سفارشی نہیں ۔ یہی اللہ تمہارا رب ہے تو اسی کی بندگی کرو ۔ کیا تم سوچتے نہیں؟

By Hussain Najfi

بے شک تمہارا پروردگار اللہ ہے ۔ جس نے آسمانوں اور زمینوں کو چھ دنوں میں پیدا کیا ہے ۔ پھر عرش پر غالب ہوا وہی ( کائنات کے ) ہر کام کی تدبیر اور اس کا بندوبست کرتا ہے اس کی بارگاہ میں کوئی سفارشی نہیں ہو سکتا مگر اس کی اجازت کے بعد ۔ یہ ہے اللہ تمہارا پروردگار پس اسی کی عبادت کرو کیا تم غور و فکر نہیں کرتے ( اور نصیحت قبول نہیں کرتے ) ۔

By Moudoodi

حقیقت یہ ہے کہ تمہارا ربّ وہی خدا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا ، پھر تختِ حکومت پر جلوہ گر ہوا اور کائنات کا انتظام چلا رہا ہے ۔ 4 کوئی شفاعت ﴿سفارش﴾ کرنے والا نہیں ہے اِلّا یہ کہ اس کی اجازت کے بعد شفاعت کرے ۔ 5 یہی اللہ تمہارا ربّ ہے لہٰذا تم اسی کی عبادت کرو ۔ 6 پھر کیا تم ہوش میں نہ آؤ گے؟ 7

By Mufti Naeem

حقیقت یہ ہے کہ تمہارا پروردگار اللہ ہے جس نے سارے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا ، پھر اس نے عرش پر اس طرح استواء فرمایا ( ٣ ) کہ وہ ہر چیز کا انتظام کرتا ہے ۔ کوئی اس کی اجازت کے بغیر ( اس کے سامنے ) کسی کی سفارش کرنے والا نہیں ، وہی اللہ ہے تمہارا پروردگار ، لہذا اس کی عبادت کرو ، کیا تم پھر بھی دھیان نہیں دیتے؟ ۔

By Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ تمہارا پروردگار اللہ ہے جس نے سارے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا ، پھر اس نے عرش پر اس طرح استواء فرمایا ( ٣ ) کہ وہ ہر چیز کا انتظام کرتا ہے ۔ کوئی اس کی اجازت کے بغیر ( اس کے سامنے ) کسی کی سفارش کرنے والا نہیں ، وہی اللہ ہے تمہارا پروردگار ، لہذا اس کی عبادت کرو ، کیا تم پھر بھی دھیان نہیں دیتے؟ ۔

By Noor ul Amin

تمہارا رب یقیناوہ اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا پھرعرش پر قرارپکڑا ، وہی کائنات کا انتظام چلاتا ہے ، کوئی اس کے ہاں سفارش نہیں کرسکتاماسوائے یہ کہ اس کی اجازت ہو ، ان صفات والا تمہارارب ہے لہٰذااسی کی عبادت کرو کیا تم غورنہیں کرتے؟

By Kanzul Eman

بیشک تمہارا رب اللہ ہے جس نے آسمان اور زمین چھ دن میں بنائے پھر عرش پر استوا فرمایا جیسا اس کی شان کے لائق ہے کام کی تدبیر فرماتا ہے ( ف٤ ) کوئی سفارشی نہیں مگر اس کی اجازت کے بعد ( ف۵ ) یہ ہے اللہ تمہارا رب ( ف٦ ) تو اس کی بندگی کرو تو کیا تم دھیان نہیں کرتے ،

By Tahir ul Qadri

یقیناً تمہارا رب اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین ( کی بالائی و زیریں کائنات ) کو چھ دنوں ( یعنی چھ مدتوں یا مرحلوں ) میں ( تدریجاً ) پیدا فرمایا پھر وہ عرش پر ( اپنے اقتدار کے ساتھ ) جلوہ افروز ہوا ( یعنی تخلیقِ کائنات کے بعد اس کے تمام عوالم اور اَجرام میں اپنے قانون اور نظام کے اجراء کی صورت میں متمکن ہوا ) وہی ہر کام کی تدبیر فرماتا ہے ( یعنی ہر چیز کو ایک نظام کے تحت چلاتا ہے ۔ اس کے حضور ) اس کی اجازت کے بغیر کوئی سفارش کرنے والا نہیں ، یہی ( عظمت و قدرت والا ) اللہ تمہارا رب ہے ، سو تم اسی کی عبادت کرو ، پس کیا تم ( قبولِ نصیحت کے لئے ) غور نہیں کرتے