Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह वही है जिसने सूरज को सरापा रौशनी बनाया और चाँद को सरापा नूर और उसके (सफ़र के) लिए मंज़िलें मुक़र्रर कर दीं; ताकि तुम बरसों की गिनती और (महीनों का) हिसाब मालूम कर सको, अल्लाह ने यह सब कुछ बग़ैर किसी सही मक़सद के पैदा नहीं कर दिया, वह ये निशानियाँ खोल-खोल कर बयान करता है उनके लिए जो कुछ समझ रखते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہی ہے جس نے سورج کو تیزروشنی اور چاند کونور بنایاہے اور اس کی منزلیں مقرر کیں تاکہ تم برسوں کی گنتی اورحساب معلوم کرو۔ اﷲ تعالیٰ نے یہ سب کچھ نہیں پیدا کیا مگرحق کے ساتھ ،وہ ان لوگوں کے لیے نشانیاں کھول کر بیان کرتا ہے جوعلم رکھتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جس نے سورج کو تاباں اور چاند کو نور بنایا اور اس کیلئے منزلیں ٹھہرادیں تاکہ تم سالوں کا شمار اور حساب معلوم کرسکو ۔ اللہ نے یہ کارخانہ بے مقصد نہیں بنایا ہے ۔ وہ اپنی نشانیوں کی وضاحت کرتا ہے ان لوگوں کیلئے ، جو جاننا چاہیں ۔

By Hussain Najfi

وہ وہی ہے جس نے سورج کو چمکدار اور چاند کو نور ( روشن ) بنایا اور پھر چاند کے لئے مختلف منزلیں قرار دیں تاکہ تم برسوں کی گنتی اور دوسرے حساب معلوم کر سکو اللہ نے یہ سب کچھ حق و حکمت کے ساتھ پیدا کیا ہے وہ ان لوگوں کے لیے جو سمجھنا اور جاننا چاہیں اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتا ہے ۔

By Moudoodi

وہی ہے جس نے سورج کو اجیالا بنایا اور چاند کو چمک دی اور چاند کے گھَٹنے بڑھنے کی منزلیں ٹھیک ٹھیک مقرر کر دیں تا کہ تم اس سے برسوں اور تاریخوں کے حساب معلوم کرو ۔ اللہ نے یہ سب کچھ﴿ کھیل کے طور پر نہیں بلکہ﴾ با مقصد ہی بنایا ہے ۔ وہ اپنی نشانیوں کو کھول کھول کر پیش کر رہا ہے ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اﷲ ( تعالیٰ ) وہی ہے جس نے سورج کو چمکتا ہوا بنایا اور چاند کو روشن بنایا اور اس کیلئے منزلیں مقرر فرمادیں تاکہ تم برسوں کی گنتی اور حساب جان لیا کرو ۔ اﷲ ( تعالیٰ ) نے یہ چیزیں حق ہی کے ساتھ پیدا فرمائیں ہیں وہ جاننے والوں کیلئے تفصیل کے ساتھ نشانیاں بیان فرماتا ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور اللہ وہی ہے جس نے سورج کو سراپا روشنی بنایا ، اور چاند کو سراپا نور ، اور اس کے ( سفر ) کے لیے منزلیں مقرر کردیں ، تاکہ تم برسوں کی گنتی اور ( مہینوں کا ) حساب معلوم کرسکو ۔ اللہ نے یہ سب کچھ بغیر کسی صحیح مقصد کے پیدا نہیں کردیا ( ٤ ) وہ یہ نشانیاں ان لوگوں کے لیے کھول کھول کر بیان کرتا ہے جو سمجھ رکھتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

وہی توہے جس نے سورج کو چمکتاہوا اور چاندکونوربنایا اور چاندکے لئے منزلیں مقررکردیں تاکہ تم سالوں کی گنتی اور ( مہینہ اور دن کی ) تاریخوں کاحساب معلوم کرسکواللہ تعالیٰ نے انہیں مخصوص فائدوں کے لئے پیدا کیا ہے وہ اپنی آیتیں علم والوں کے لئے تفصیل سے بیان کرتا ہے

By Kanzul Eman

وہی ہے جس نے سورج کو جگمگاتا بنایا اور چاند چمکتا اور اس کے لیے منزلیں ٹھہرائیں ( ف۹ ) کہ تم برسوں کی گنتی اور ( ف۱۰ ) حساب جانو ، اللہ نے اسے نہ بنایا مگر حق ( ف۱۱ ) نشانیاں مفصل بیان فرماتا ہے علم والوں کے لیے ( ف۱۲ )

By Tahir ul Qadri

وہی ہے جس نے سورج کو روشنی ( کا منبع ) بنایا اور چاند کو ( اس سے ) روشن ( کیا ) اور اس کے لئے ( کم و بیش دکھائی دینے کی ) منزلیں مقرر کیں تاکہ تم برسوں کا شمار اور ( اوقات کا ) حساب معلوم کر سکو ، اور اللہ نے یہ ( سب کچھ ) نہیں پیدا فرمایا مگر درست تدبیر کے ساتھ ، وہ ( ان کائناتی حقیقتوں کے ذریعے اپنی خالقیت ، وحدانیت اور قدرت کی ) نشانیاں ان لوگوں کے لئے تفصیل سے واضح فرماتا ہے جو علم رکھتے ہیں