Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यक़ीनन रात और दिन के उलट-फेर में और अल्लाह ने जो कुछ आसमानों और ज़मीन में पैदा किया उनमें उन लोगों के लिए निशानियाँ हैं जो डरते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقینارات اور دن کے اختلاف میں اور آسمانوں اور زمین میں اﷲ تعالیٰ نے جوکچھ پیدا کیا ہے اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو ڈرتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

بیشک رات اور دن کی آمد وشد اور آسمانوں اور زمین کی اللہ کی مخلوقات میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے جو ڈریں ۔

By Hussain Najfi

بے شک رات اور دن کی ادل بدل اور الٹ پھیر میں اور ان چیزوں میں جو خدا نے آسمانوں اور زمین میں پیدا کی ہیں پرہیزگاروں کے لیے ( خدا کی قدرت و حکمت کی ) نشانیاں ہیں ۔

By Moudoodi

یقیناً رات اور دن کے الٹ پھیر میں اور ہر اس چیز میں جو اللہ نے زمین اور آسمانوں میں پیدا کی ہے ، نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ﴿غلط بینی و غلط روی سے﴾ بچنا چاہتے ہیں ۔ 11

By Mufti Naeem

بلاشبہ رات اوردن کے ایک دوسرے کے بعد آنے جانے میں اور جو کچھ اﷲ ( تعالیٰ ) نے آسمانوں اور زمین میں پیدا فرمایا ہے ان میں متقی لوگوں کیلئے نشانیاں ہیں

By Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ رات دن کے آگے پیچھے آنے میں اور اللہ نے آسمانوں اور زمین میں جو کچھ پیدا کیا ہے ، اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جن کے دل میں خدا کا خوف ہو ۔

By Noor ul Amin

بیشک رات اور دن کے یکے بعد دیگرے آنے جانے میں اور ا ن سب چیزوں میںجو اللہ نے آسمانوں اور زمین میں پیدا کیا ہے ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیںجو تقوی کی راہ اختیارکرتے ہیں

By Kanzul Eman

بیشک رات اور دن کا بدلتا آنا اور جو کچھ اللہ نے آسمانوں اور زمین میں پیدا کیا ان میں نشانیاں ہیں ڈر والوں کے لیے ،

By Tahir ul Qadri

بیشک رات اور دن کے بدلتے رہنے میں اور ان ( جملہ ) چیزوں میں جو اللہ نے آسمانوں اور زمین میں پیدا فرمائی ہیں ( اسی طرح ) ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو تقوٰی رکھتے ہیں