Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

बेशक जो लोग हमारी मुलाक़ात की उम्मीद नहीं रखते और दुनिया की ज़िंदगी पर राज़ी और मुतमइन हैं और जो हमारी निशानियों से बे-परवा हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناجولوگ ہماری ملاقات کی اُمیدنہیں رکھتے اوروہ دنیاکی زندگی پرراضی ہوگئے اور اس پرہی مطمئن ہوگئے اوروہ لوگ جوہماری آیات سے غافل ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

جو لوگ ہماری ملاقات کے متوقع نہیں ہیں اور اسی دنیا کی زندگی پر قانع اور مطمئن ہیں اور جو ہماری نشانیوں سے غافل ہیں ۔

By Hussain Najfi

بے شک جو لوگ ( مرنے کے بعد ) ہماری بارگاہ میں حاضری کی امید نہیں رکھتے اور صرف دنیوی زندگی میں مگن ہیں اور اس پر مطمئن ہیں اور جو لوگ ہماری آیتوں سے غافل ہیں ۔

By Moudoodi

حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے اور دنیا کی زندگی ہی پر راضی اور مطمئن ہو گئے ہیں ، اور جو لوگ ہماری نشانیوں سے غافل ہیں ،

By Mufti Naeem

بیشک جن لوگوں کو ہماری ملاقات کی امیدنہیں اور وہ دنیوی زندگی پر راضی ہوگئے اور اسی پر مطمئن ہو گئے اور وہ لوگ جو ہماری آیتوں سے غافل ہیں

By Mufti Taqi Usmani

جو لوگ ہم سے ( آخرت میں ) آملنے کی کوئی توقع ہی نہیں رکھتے ، اور دنیوی زندگی میں مگن اور اسی پر مطمئن ہوگئے ہیں ، اور جو ہماری نشانیوں سے غافل ہیں ۔

By Noor ul Amin

جولوگ ہماری ملاقات کی توقع نہیں رکھتے اور دنیا کی زندگی پر ہی راضی اور مطمئن ہوگئے ہیں اور وہ لوگ جو ہماری قدرت کی نشانیوں سے غافل ہیں

By Kanzul Eman

بیشک وہ جو ہمارے ملنے کی امید نہیں رکھتے ( ف۱۳ ) اور دنیا کی زندگی پسند کر بیٹھے اور اس پر مطمئن ہوگئے ( ف۱٤ ) اور وہ جو ہماری آیتوں سے غفلت کرتے ہیں ( ف۱۵ )

By Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے اور دنیوی زندگی سے خوش ہیں اور اسی سے مطمئن ہوگئے ہیں اور جو ہماری نشانیوں سے غافل ہیں