Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और आपको उनकी बात ग़म में न डाले, बेशक सारा ज़ोर अल्लाह ही के लिए है, वह सुनने वाला जानने वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوران کی بات آپ کوغم زدہ نہ کرے، یقیناساری کی ساری عزت اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے۔ وہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور تم کو ان کی بات غم میں نہ ڈالے ۔ عزت تمام اللہ ہی کیلئے ہے ۔ وہ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور ( اے رسول ) ان ( کافروں ) کی ( معاندانہ ) باتیں آپ کو غمزدہ نہ کریں ۔ یقینا تمام کی تمام عزت اللہ کے لئے ہے ( وہ جسے چاہے عزت و ذلت دے ) وہ بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔

By Moudoodi

اے نبی ، جو باتیں یہ لوگ تجھ پر بناتے ہیں وہ تجھے رنجیدہ نہ کریں ، عزّت ساری کی ساری خدا کے اختیار میں ہے ، اور وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور آپ ( ﷺ ) کو ان ( کافروں ) کی باتیں غم میں نہ ڈالیں ۔ بلاشبہ ساری عزت اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کیلئے ہے وہ سننے والے ، جاننے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) یہ لوگ جو باتیں بناتے ہیں وہ تمہیں رنجیدہ نہ کریں ، یقین رکھو کہ اقتدار تمام تر اللہ کا ہے ، اور وہ ہر بات سننے والا ، سب کچھ جاننے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

( اے نبی ) کافروں کی باتوں سے آپ غمزدہ نہ ہوں عزت توتمام تراللہ ہی کے لئے ہے اور وہ سب کچھ سننے والااور جاننے والا ہے

By Kanzul Eman

اور تم ان کی باتوں کا غم نہ کرو ( ف۱٤۹ ) بیشک عزت ساری اللہ کے لیے ہے ( ف۱۵۰ ) وہی سنتا جانتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیبِ مکرّم! ) ان کی ( عناد و عداوت پر مبنی ) گفتگو آپ کو غمگین نہ کرے ۔ بیشک ساری عزت و غلبہ اللہ ہی کے لئے ہے ( جو جسے چاہتا ہے دیتا ہے ) ، وہ خوب سننے والا جاننے والا ہے