Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

सुन लो! जो आसमानों में हैं और जो ज़मीन में है सब अल्लाह के हैं, और जो लोग अल्लाह के सिवा शरीकों को पुकारते हैं वे किस चीज़ की पैरवी कर रहे हैं, वे सिर्फ़ गुमान की पैरवी कर रहे हैं और वे महज़ अंदाज़े लगा रहे हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

سن لو! جوکچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے یقینااﷲ تعالیٰ کے لیے ہے اور جو لوگ اﷲ تعالیٰ کے سوادوسروں کوپکارتے ہیں وہ کسی قسم کے شریکوں کی پیروی نہیں کررہے ، وہ گمان کے سواکسی کی پیروی نہیں کرتے اوروہ محض قیاس آرائیاں کرتے ہیں

By Amin Ahsan Islahi

سن رکھو جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں ، سب اللہ ہی کے ہیں اور جو لوگ اللہ کے ماسوا کو پکارتے ہیں ، یہ شریکوں کی پیروی نہیں کررہے بلکہ محض گمان کی پیروی کررہے ہیں اور اٹکل کے تیر تکے چلاتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

آگاہ ہو جاؤ وہ تمام ہستیاں جو آسمان میں ہیں اور وہ سب جو زمین میں ہیں اللہ ہی کے مملوک اور اسی کے تابعِ فرمان ہیں ۔ اور جو ( مشرک ) لوگ اللہ کے سوا خود ساختہ شریکوں کو پکارتے ہیں وہ کاہے کی پیروی کر رہے ہیں؟ وہ محض اپنے گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور صرف اپنی اٹکلیں دوڑا رہے ہیں ۔

By Moudoodi

آگاہ رہو! آسمان کے بسنے والے ہوں یا زمین کے ، سب کے سب اللہ کے مملوک ہیں ۔ اور جو لوگ اللہ کے سوا کچھ ﴿ اپنے خود ساختہ﴾ شریکوں کو پکار رہے ہیں وہ نِرے وہم و گمان کے پیرو ہیں اور محض قیاس آرائیاں کرتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

سن لو! اجتنی بھی مخلوق آسمان اور جتنی مخلوق زمین میں ہے ( سب کی سب ) اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کیلئے ہے اور جو لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ ( اپنے بنائے ہوئے ) شریکوں ( معبودان باطل ) کو پکارتے ہیں یہ لوگ صرف وہم وگمان ہی کی اتباع کر رہے ہیں اور یہ لوگ بے بنیاد گمان کر رہے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

یا دکھو کہ آسمانوں اور زمین میں جتنے جان دار ہیں وہ سب اللہ ہی کی ملکیت میں ہیں اور جو لوگ اللہ کے سوا دوسروں کو پکارتے ہیں وہ کوئی اللہ کے ( حقیقی ) شرکاء کی پیروی نہیں کرتے ، وہ کسی اور چیز کی نہیں ، محض گمان کی پیروی کرتے ہیں اور ان کا کام اس کے سوا کچھ نہیں کہ اندازوں کے تیر چلاتے رہیں ۔

By Noor ul Amin

سن لوجوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کے لئے ہے اب جو لوگ اللہ کو چھوڑکر دوسرے شریکوں کو پکارتے ہیں وہ کس کی پیروی کرتے ہیں وہ توصرف وہم وگمان کی پیروی کرتے ہیں اور محض بے بنیاد باتیں کرتے ہیں

By Kanzul Eman

سن لو بیشک اللہ ہی کے مِلک ہیں جتنے آسمانوں میں ہیں اور جتنے زمینوں میں ( ف۱۵۱ ) اور کاہے کے پیچھے جا رہے ہیں ( ف۱۵۲ ) وہ جو اللہ کے سوا شریک پکار رہے ہیں ، وہ تو پیچھے نہیں جاتے مگر گمان کے اور وہ تو نہیں مگر اٹکلیں دوڑاتے ( ف۱۵۳ )

By Tahir ul Qadri

جان لو جو کوئی آسمانوں میں ہے اور جو کوئی زمین میں ہے سب اللہ ہی کے ( مملوک ) ہیں ، اور جو لوگ اللہ کے سوا ( بتوں ) کی پرستش کرتے ہیں ( درحقیقت اپنے گھڑے ہوئے ) شریکوں کی پیروی ( بھی ) نہیں کرتے ، بلکہ وہ صرف ( اپنے ) وہم و گمان کی پیروی کرتے ہیں اور وہ محض غلط اندازے لگاتے رہتے ہیں