उसके बाद हमने मुख़्तलिफ़ पैग़म्बर उनकी अपनी-अपनी क़ौमों के पास भेजे जो उनके पास खुले-खुले दलाइल लेकर आए लेकिन उन लोगों ने जिस बात को पहले झुठला दिया था उसे बिल्कुल न माना, जो लोग हद से गुज़र जाते हैं उनके दिलों पर हम इसी तरह मुहर लगा देते हैं।
پھرنوح کے بعدہم نے کئی رسول ان کی قوم کی طرف بھیجے تو وہ ان کے پاس واضح دلائل لے کرآئے سووہ ایسے نہیں تھے کہ اس پرایمان لاتے اس وجہ سے جو وہ پہلے اسے جھٹلاچکے تھے۔حدسے گزرنے والوں کے دلوں پرہم ایسے ہی مہرلگادیتے ہیں۔
پھر ہم نے اس کے بعد رسول بھیجے ان کی اپنی قوموں کی طرف تو وہ ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے لیکن وہ اس چیز پر ایمان لانے والے نہ بنے جس کو پہلے جھٹلا چکے تھے ۔ اسی طرح ہم حدود سے تجاوز کرنے والوں کے دلوں پر مہر کردیا کرتے ہیں ۔
پھر ہم نے ان ( نوح ( ع ) ) کے بعد متعدد رسولوں کو ان کی قوموں کی طرف بھیجا اور وہ ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں ( معجزے ) لے کر آئے اس پر بھی وہ تیار نہ تھے کہ جس چیز کو وہ پہلے جھٹلا چکے ہیں ( اب معجزے دیکھ کر ) اس پر ایمان لائیں ۔ ہم یونہی ظلم و تعدی کرنے والوں کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں ۔
پھر نوح کے بعد ہم نے مختلف پیغمبروں کو ان کی قوموں کی طرف بھیجا اور وہ ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے ، مگر جس چیز کو انہوں نے پہلے جھٹلا دیا تھا اسے پھر مان کر نہ دیا ۔ اس طرح ہم حد سے گزر جانے والوں کے دلوں پر ٹَھپّہ لگا دیتے ہیں ۔ 71
پھر نوح ( علیہ السلام ) کے بعد ہم نے کتنے ہی پیغمبر ان کی اپنی اپنی قوموں کی طرف بھیجے پس وہ ان کے پاس واضح دلیلیں لے کر آئے پس وہ ایسے تھے ہی نہیں کہ پہلے جس چیز کو جھٹلا چکے تھے اس پر ایمان لے آتے ہم اس طرح حد سے نکل جانے والے لوگوں کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں
اس کے بعد ہم نے مختلف پیغمبر ان کی اپنی اپنی قوموں کے پاس بھیجے ، وہ ان کے پاس کھلے کھلے دلائل لے کر آئے ، لیکن ان لوگوں نے جس بات کو پہلی بار جھٹلایا دیا تھا اسے مان کر ہی نہ دیا ۔ جو لوگ حد سے گذر جاتے ہیں ان کے دلوں پر ہم اسی طرح مہر لگا دیتے ہیں ۔
پھراس کے بعدہم نے کئی رسولوں کو ان کی قوم کی طرف بھیجا جو واضح دلائل لے کران کے پا س آئے مگروہ لوگ ایسے نہ تھے کہ جس بات کو پہلے جھٹلاچکے تھے اس پر ایمان لے آتے ایسے ہی ہم زیادتی کرنے والوں کے دلوں پر مہرلگادیتے ہیں
پھر اس کے بعد اور رسول ( ف۱٦۸ ) ہم نے ان کی قوموں کی طرف بھیجے تو وہ ان کے پاس روشن دلیلیں لائے تو وہ ایسے نہ تھے کہ ایمان لاتے اس پر جسے پہلے جھٹلا چکے تھے ، ہم یونہی مہر لگادیتے ہیں سرکشوں کے دلوں پر ،
پھر ہم نے ان کے بعد ( کتنے ہی ) رسولوں کو ان کی قوموں کی طرف بھیجا سو وہ ان کے پاس واضح نشانیاں لے کر آئے پس وہ لوگ ( بھی ) ایسے نہ ہوئے کہ اس ( بات ) پر ایمان لے آتے جسے وہ پہلے جھٹلا چکے تھے ۔ اسی طرح ہم سرکشی کرنے والوں کے دلوں پر مُہر لگا دیا کرتے ہیں