Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

मूसा (अलै॰) ने कहा कि क्या तुम हक़ को जादू कहते हो जबकि वह तुम्हारे पास आ चुका है, क्या यह जादू है; हालाँकि जादू वाले तो कभी कामयाब नहीं होते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

موسیٰ نے کہا کہ کیا تم حق کویہ کہتے ہو جب کہ وہ تمہارے پاس آچکا ہے ؟کیایہ جادو ہے ؟حالانکہ جادوگرفلاح نہیں پاتے۔

By Amin Ahsan Islahi

موسیٰ نے کہا کہ کیا تم حق کو سحر کہتے ہو جبکہ وہ تمہارے پاس آچکا ہے؟ بھلا یہ سحر ہے؟ اور ساحر کبھی فلاح نہیں پاتے ۔

By Hussain Najfi

موسیٰ ( ع ) نے کہا کیا تم حق کے بارے میں ایسی بات کہتے ہو جبکہ وہ تمہارے پاس آیا؟ کیا یہ جادو ہے؟ حالانکہ جادوگر کبھی فلاح و کامیابی نہیں پا سکتے ۔

By Moudoodi

74 موسیٰ نے کہا: تم حق کو یہ کہتے ہو جب کہ وہ تمہارے سامنے آگیا ؟ کیا یہ جادو ہے ؟ حالانکہ جادوگر فلاح نہیں پایا کرتے ۔ 75

By Mufti Naeem

موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا جب تمہارے پاس حق پہنچ گیا تو اس کے بارے میں تم ایسی بات کہتے ہو؟ کیا یہ جادو ہے؟اور جادو کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے

By Mufti Taqi Usmani

موسی نے کہا : کیا تم حق کے بارے میں ایسی بات کہہ رہے ہو جبکہ وہ تمہارے پاس آچکا ہے ؟ بھلا کیا یہ جادو ہے ؟ حالانکہ جادو گر فلاح نہیں پایا کرتے ۔

By Noor ul Amin

موسیٰ نے کہا:جب تمہارے پاس حق آ گیاتوتم اسے جادوکہنے لگے ؟ کیا یہ جادوہے؟حالانکہ جادوگرکبھی کامیاب نہیں ہوتے

By Kanzul Eman

موسیٰ نے کہا کیا حق کی نسبت ایسا کہتے ہو جب وہ تمہارے پاس آیا کیا یہ جادو ہے ( ف۱۷۰ ) اور جادوگر مراد کو نہیں پہنچتے ،

By Tahir ul Qadri

موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: کیا تم ( ایسی بات ) حق سے متعلق کہتے ہو جب وہ تمہارے پاس آچکا ہے ، ( عقل و شعور کی آنکھیں کھول کر دیکھو ) کیا یہ جادو ہے؟ اور جادوگر ( کبھی ) فلاح نہیں پاسکیں گے