Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

सिवाए उनके जिन पर आपका रब रहम फ़रमाए, और उसने इसी लिए उनको पैदा किया है, और आपके रब की बात पूरी हुई कि मैं जहन्नम को जिन्नात और इंसानों से इकट्ठे भर दूँगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

مگرجن پرآپ کارب رحم کرے اور اسی لیے اُس نے ان کوپیداکیااورتیرے رب کی وہ بات پوری ہوگئی کہ میں جہنم کوجنوں اورانسانوں سبھی سے ضروربھردوں گا۔

By Amin Ahsan Islahi

بجز ان کے جن پر تیرا رب رحم فرمائے اور اسی لئے ان کو اس نے پیدا کیا ہے اور تیرے رب کی بات پوری ہوئی کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں ، سب سے بھردوں گا ۔

By Hussain Najfi

سوائے اس کے جس پر آپ کا پروردگار رحم فرمائے اور اسی ( رحمت ) کے لئے تو ان کو پیدا کیا ہے ۔ اور آپ کے پروردگار کی بات پوری ہوگئی کہ میں جہنم کو تمام جنوں اور انسانوں سے بھر دوں گا ۔

By Moudoodi

اور بے راہ رویوں سے صرف وہ لوگ بچیں گے جن پر تیرے رب کی رحمت ہے ۔ اِسی ﴿آزادیِ انتخاب و اختیار﴾ کے لیے ہی تو اس نے انہیں پیدا کیا تھا ۔ 116 اور تیرے رب کی وہ بات پوری ہوگئی جو اس نے کہی تھی کہ میں جہنّم کو جن اور انسان سب سے بھر دوں گا ۔

By Mufti Naeem

اوراگرآپ کا رب چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی امت بنادیتا لیکن یہ لوگ اسمیں ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے سوائے ان لوگوں کے جن پر آپ کے رب نے رحم فرمایا اور اسی لئے انہیں پیدا فرمایاہے اور آپ کے رب کی بات پوری ہوگئی کہ میں ضرور بالضرور جہنم کو انسانوں اورجنات دونوں سے بھر دوں گا ۔

By Mufti Taqi Usmani

البتہ جن پر تمہارا پروردگار رحم فرمائے گا ، ان کی بات اور ہے ( کہ اللہ انہیں حق پر قائم رکھے گا ) اور اسی ( امتحان ) کے لیے اس نے ان کو پیدا کیا ہے ۔ ( ٦٤ ) اور تمہارے رب کی وہ بات پوری ہوگی جو اس نے کہی تھی کہ : میں جہنم کو جنات اور انسانوں دونوں سے بھر دوں گا ۔

By Noor ul Amin

سوائے ان کے جن پر آپ کارب رحم کر دے اللہ نے توانہیں پیداہی ( اختلاف ختم کرنے ) کے لئے کیا ہے اور آپ کے رب کی یہ بات ( ان کی ہٹ دھرمی کی و جہ سے ) پوری ہوگئی کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے بھردونگا

By Kanzul Eman

مگر جن پر تمہارے رب نے رحم کیا ( ف۲٤۱ ) اور لوگ اسی لیے بنائے ہیں ( ف۲٤۲ ) اور تمہارے رب کی بات پوری ہوچکی کہ بیشک ضرور جہنم بھر دوں گا جنوں اور آدمیوں کو ملا کر ( ف۲٤۳ )

By Tahir ul Qadri

سوائے اس شخص کے جس پر آپ کا رب رحم فرمائے ، اور اسی لئے اس نے انہیں پیدا فرمایا ہے ، اور آپ کے رب کا فرمان پورا ہو چکا بیشک میں دوزخ کو جِنّوں اور انسانوں میں سے سب ( اہلِ باطل ) سے ضرور بھر دوں گا