Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हम रसूलों के अहवाल से सब चीज़ें आपको सुना रहे हैं जिससे आपके दिल को मज़बूत करें और उसमें तुम्हारे पास हक़ आया है और मोमिनों के लिए नसीहत और याद-दहानी।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہم رسولوں کے واقعات میں سے ہرچیزآپ کوسنارہے ہیں جس کے ساتھ ہم آپ کا دل مضبوط کرتے ہیں اور آپ کے پاس اس معاملے میں حق آگیا اور ایمان والوں کے لیے نصیحت اور یاد دہانی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم رسولوں کی سرگزشتوں میں سے ہر ایک تمہیں سنا رہے ہیں جن سے تمہارے دلوں کو تقویت دیں اور ان میں تمہارے پاس حق آیا ہے اور مؤمنوں کیلئے ان میں نصیحت اور یاد دہانی ہے ۔

By Hussain Najfi

اور ( اے رسول ) پیغمبروں کے قصوں میں سے یہ سب قصے جو ہم آپ کو سناتے ہیں ( یہ اس لئے ہے کہ ) ہم آپ کے دل کو مضبوط کر دیں اور پھر ان ( قصوں ) کے اندر تمہارے پاس حق آگیا ۔ اور اہلِ ایمان کیلئے پند و موعظہ اور نصیحت و یاددہانی ہے ۔

By Moudoodi

اور اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، یہ پیغمبر کے قصے جو ہم تمہیں سناتے ہیں ، یہ وہ چیزیں ہیں جن کے ذریعہ سے ہم تمہارے دل کو مضبوط کرتے ہیں ۔ ان کے اندر تم کو حقیقت کا علم مِلا اور ایمان لانے والوں کو نصیحت اور بیداری نصیب ہوئی ۔

By Mufti Naeem

اور پیغمبروں کے قصوں میںسے ہم یہ سب قصے آپ سے اس لئے بیان کرتے ہیں کہ آپ کے دل ( مبارک ) کو مظبوط کریں اور آپ کے پاس ان قصوں میںایسا مضمون پہنچاہے جو حق ( بھی ) ہے اور مؤمنین کے لئے نصیحت اور یاد دھانی بھی ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ا ( اے پیغمبر ) گذشتہ پیغمبروں کے واقعات میں سے وہ سارے واقعات ہم تمہیں سنا رہے ہیں جن سے ہم تمہارے دل کو تقویت پہنچائیں ۔ اور ان واقعات کے ضمن میں تمہارے پاس جو بات آئی ہے وہ خود بھی حق ہے اور تمام مومنوں کے لیے نصیحت اور یاددہانی بھی ہے ۔

By Noor ul Amin

اور ہم رسولوں کی خبریں آپ سے اسلئے بیان کرتے ہیں کہ اس کے ذریعہ آپ کے دل کو مضبوط کریں اور ان خبروں کے ذریعہ حق آئے اور مومنوں کے لئے نصیحت اور یاددہانی بھی ہوگئی

By Kanzul Eman

اور سب کچھ ہم تمہیں رسولوں کی خبریں سناتے ہیں جس سے تمہارا دل ٹھیرائیں ( ف۲٤٤ ) اور اس سورت میں تمہارے پاس حق آیا ( ف۲٤۵ ) اور مسلمانوں کو پند و نصیحت ( ف۲٤٦ )

By Tahir ul Qadri

اور ہم رسولوں کی خبروں میں سے سب حالات آپ کو سنا رہے ہیں جس سے ہم آپ کے قلبِ ( اَطہر ) کو تقویت دیتے ہیں ، اور آپ کے پاس اس ( سورت ) میں حق اور نصیحت آئی ہے اور اہلِ ایمان کے لئے عبرت ( و یاددہانی بھی )