और जो लोग ईमान नहीं लाए उनसे कह दीजिए कि तुम अपने तरीक़े पर अमल करते रहो और हम (अपने तरीक़े पर) अमल कर रहे हैं।
اور آپ اُن لوگوں سے کہہ دیں جو ایمان نہیں لاتے کہ تم اپنے طریقے پر عمل کرتے رہوبلاشبہ ہم بھی عمل کرنے والے ہیں۔
اور جو لوگ ایمان نہیں لارہے ہیں ان سے کہہ دو کہ تم اپنے ڈھیرے پر چلو ، ہم اپنی روش پر چلتے رہیں گے ۔
اور ( اے پیغمبر ( ص ) ) جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان سے کہہ دیجیے! تم اپنی جگہ اور اپنے طور پر کام کرو ( اور ہم ) اپنی جگہ اور اپنے طور پر کام کر رہے ہیں ۔
رہے وہ لوگ جو ایمان نہیں لاتے ، تو ان سے کہہ دو کہ تم اپنے طریقے پر کام کرتے رہو اور ہم اپنے طریقے پر کیے جاتے ہیں ،
اور آپ ( ﷺ ) ان سے جو ایمان نہیں لائے فرما دیجئے کہ تم اپنی جگہ عمل کرتے رہو ہم ( اپنے طورپر ) عمل کر رہے ہیںاور تم بھی انتظار کر وہم بھی انتظار کر رہے ہیں
اور جو لوگ ایمان نہیں لارہے ہیں ، ان سے کہو کہ : تم اپنی موجودہ حالت پر عمل کیے جاؤ ، ہم بھی ( اپنے طریقے پر ) عمل کر رہے ہیں ۔
او رجولوگ مومن نہیں آپ ان سے کہیے کہ تم اپنے طریقہ پر عمل کرتے جائو ، ہم بھی عمل کررہے ہیں
اور کافروں سے فرماؤ تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ ( ف۲٤۷ ) ہم اپنا کام کرتے ہیں ( ف۲٤۸ )
اور آپ ان لوگوں سے جو ایمان نہیں لاتے فرما دیں: تم اپنی جگہ عمل کرتے رہو ( اور ) ہم ( اپنے مقام پر ) عمل پیرا ہیں