Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या वे कहते हैं कि पैग़म्बर ने इस किताब को घड़ लिया है, कह दीजिए कि तुम भी ऐसी ही दस मन-घड़त सूरतें बनाकर ले आओ और अल्लाह के सिवा जिसको बुला सको बुला लो अगर तुम सच्चे हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یاوہ کہتے ہیں کہ اس نے خودیہ (قرآن)گھڑرکھاہے؟آپ کہہ دیں کہ تم بھی اس جیسی دس گھڑی ہوئی سورتیں لے آؤاوراﷲ تعالیٰ کے علاوہ جسے بھی تم بُلا سکتے ہوبُلا لاؤاگرواقعی تم سچے ہو؟

By Amin Ahsan Islahi

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نے اس کو گھڑ لیا ہے؟ ان سے کہو کہ پھر تم ایسی ہی دس سورتیں گھڑی ہوئی لاؤ اور اللہ کے سوا جن کو تم بلاسکو ، ان کو بھی بلالو اگر تم سچے ہو ۔

By Hussain Najfi

یا وہ یہ کہتے ہیں کہ اس شخص ( آپ ) نے یہ ( قرآن ) خود گھڑ لیا ہے؟ آپ فرمائیے اگر تم اس دعویٰ میں سچے ہو تو تم بھی اس جیسی گھڑی ہوئی دس سورتیں لے آؤ ۔ اور بے شک اللہ کے سوا جس کو ( اپنی مدد کیلئے ) بلانا چاہتے ہو بلا لو ۔

By Moudoodi

کیا یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے یہ کتاب خود گھڑ لی ہے؟ کہو اچھا یہ بات ہے تو اس جیسی گھڑی ہوئی دس سورتیں تم بنا لاؤ اور اللہ کے سوا اور جو جو ﴿ تمہارے معبود﴾ ہیں ان کو مدد کے لیے بلا سکتے ہو تو بلا لو اگر تم ﴿ انہیں معبود سمجھنے میں ﴾ سچے ہو ۔

By Mufti Naeem

کیا وہ اس طرح کہتے ہیں کہ اس نے اس ( قرآن مجید کو ) خود گھڑ لیا ہے ۔ آپ ـ ( ﷺ ) فرمادیجئے کہ تم اس جیسی گڑھی ہوئی دس سورتیں لے آؤ اور اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ جس کو چاہئے ( اپنی مدکے لئے ) بلالو اگر تم سچے ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ یہ وحی اس ( پیغمبر ) نے اپنی طرف سے گھڑ لی ہے ؟ ( اے پیغمبر ان سے ) کہہ دو کہ : پھر تو تم بھی اس جیسی گھڑی ہوئی دس سورتیں بنا لاؤ ، ( ١٠ ) اور ( اس کام میں مدد کے لیے ) اللہ کے سوا جس کسی کو بلا سکو بلا لو ، اگر تم سچے ہو ۔

By Noor ul Amin

کیا یہ ( کفار ) کہتے ہیں کہ: ’’اس نے یہ قرآن خودگھڑلیا ہے‘‘آ پ کہہ دیجئے کہ: اگرتم اس دعوی میں سچے ہوتوتم بھی اس جیسی دس گھڑی ہوئی سورتیں لاکردکھلادواوراللہ کے سوا تم جسے بلاسکتے ہوبلا لو اگرتم سچے ہو

By Kanzul Eman

کیا ( ف۲۸ ) یہ کہتے ہیں کہ انھوں نے اسے جی سے بنالیا ، تم فرماؤ کہ تم ایسی بنائی ہوئی دس سورتیں لے آؤ ( ف۲۹ ) اور اللہ کے سوا جو مل سکیں ( ف۳۰ ) سب کو بلالو اگر تم سچے ہو ( ف۳۱ )

By Tahir ul Qadri

کیا کفار یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس ( قرآن ) کو خود گھڑ لیا ہے ، فرما دیجئے: تم ( بھی ) اس جیسی گھڑی ہوئی دس سورتیں لے آؤ اور اﷲ کے سوا ( اپنی مدد کے لئے ) جسے بھی بلا سکتے ہو بلا لو اگر تم سچے ہو