Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कि तुम अल्लाह के सिवा किसी और की इबादत न करो, मैं तुम्हारी जानिब उसकी तरफ़ से डराने वाला और ख़ुश-ख़बरी देने वाला हूँ।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہ کہ تم اللہ تعالیٰ کے سواکسی کی عبادت نہ کرو،بلاشبہ میں اس کی طرف سے ایک ڈرانے والااورخوش خبری دینے والا ہوں۔

By Amin Ahsan Islahi

کہ تم اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی نہ کرو ۔ میں تمہارے لئے اس کی طرف سے ہوشیار کرنے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ) اللہ کے سوا کسی کی عبادت ( بندگی ) نہ کرو بلاشبہ میں اس کی طرف سے تمہیں ڈرانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں ۔

By Moudoodi

کہ تم نہ بندگی کرو مگر صرف اللہ کی ۔ میں اس کی طرف سے تم کو خبردار کرنے والا بھی ہوں اور بشارت دینے والا بھی ۔

By Mufti Naeem

کہ تم اللہ ؟ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرو ۔ بلا شبہ میں اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے تمہارے لئے ڈرانے وا؛ا اور خوشخبری سنانے والا ہوں ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( یہ کتاب پیغمبر کو حکم دیتی ہے کہ وہ لوگوں سے یہ کہیں ) کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو ، میں اس کی طرف سے تمہیں آگاہ کرنے والا اور خوشخبری سنانے والا ہوں ۔

By Noor ul Amin

کہ اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو ، بیشک میں اس کی طرف سے تمہیں ڈرانے والا اور خوشخبری دینے والاہوں

By Kanzul Eman

کہ بندگی نہ کرو مگر اللہ کی بیشک میں تمہارے لیے اس کی طرف سے ڈر اور خوشی سنانے والا ہوں

By Tahir ul Qadri

یہ کہ اللہ کے سوا تم کسی کی عبادت مت کرو ، بیشک میں تمہارے لئے اس ( اللہ ) کی جانب سے ڈر سنانے والا اور بشارت دینے والا ہوں