Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और यह कि तुम अपने रब से माफ़ी चाहो और उसकी तरफ़ पलट आओ, वह तुमको एक मुद्दत तक अच्छा लुत्फ़ उठाने का मौक़ा देगा, और हर ज़्यादा के मुस्तहिक़ को अपनी तरफ़ से ज़्यादा अता करेगा, और अगर तुम फिर जाओ तो मैं तुम्हारे हक़ में एक बड़े दिन के अज़ाब से डरता हूँ।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوریہ کہ اپنے رب سے بخشش مانگو پھراس کی طرف پلٹ آؤتووہ تمہیں ایک مقرر وقت تک بہترین سامانِ زندگی دے گااورہرزیادہ عمل کرنے والے کواس کازیادہ ثواب دے گا اور اگر تم پھرگئے تویقیناًمیں تم پر ایک بہت بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہ تم اپنے رب سے مغفرت چاہو ، پھر اسی کی طرف رجوع کرو ۔ وہ تم کو ایک وقت معین تک اچھی طرح بہرہ مند کرے گا اور ہر مستحق فضل کو اپنے فضل سے نوازے گا اور اگر تم منہ موڑو گے تو میں تم پر ایک ہولناک دن کے عذاب کا اندیشہ رکھتا ہوں ۔

By Hussain Najfi

اور یہ کہ اپنے پروردگار سے مغفرت طلب کرو پھر اس کی بارگاہ میں توبہ کرو ( اس کی طرف رجوع کرو ) وہ تمہیں مقررہ مدت ( تک زندگی کے ) اچھے فوائد سے بہرہ مند کرے گا ۔ اور ہر صاحبِ فضل ( زیادہ عمل کرنے والے ) کو اس کے درجہ کے مطابق عطا فرمائے گا اور اگر تم نے روگردانی کی تو میں تمہارے بارے میں ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ۔

By Moudoodi

اور یہ کہ تم اپنے رب سے معافی چاہو اور اس کی طرف پلٹ آؤ تو وہ ایک مدّتِ خاص تک تم کو اچھا سامانِ زندگی دے گا 3 اور ہر صاحب فضل کو اس کا فضل عطا کرے گا ۔ 4 لیکن اگر تم منہ پھیرتے ہو تو میں تمہارے حق میں ایک بڑے ہولناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ۔

By Mufti Naeem

اور یہ کہ تم اپنے رب سے معافی چاہتے رہو پھر اپنی طرف رجوع رکھو وہ تمھیں ایک مقررہ وقت ( دنیوی زندگی ) تک پرسکون زندگی عنایت فرمائیںگے اور زیادہ عمل کرنے والے کو اپنے فضل سے زیادہ نوازیں گے اور اگر تم منہ موڑوگے تو بلاشبہ مجھے تم پر بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور یہ ( ہدایت دیتا ) کہ : اپنے پروردگار سے گناہوں کی معافی مانگو ، پھر اس کی طرف رجوع کرو ۔ ( ٣ ) وہ تمہیں ایک مقرر وقت تک ( زندگی سے ) اچھا لطف اٹھانے کا موقع دے گا ، اور ہر اس شخص کو جس نے زیادہ عمل کیا ہوگا ، اپنی طرف سے زیادہ اجر دے گا ۔ اور اگر تم نے منہ موڑا تو مجھے تم پر ایک بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ ہے ۔

By Noor ul Amin

اور یہ کہ تم اپنے رب سے معافی مانگواوراس کے حضورتوبہ کرووہ ایک محدودوقت ( یعنی موت ) تک عمدہ عیش وآرام کافائدہ اٹھانے دے گا اور ہراچھے کام کرنے والے کو اس کا اجروثواب دے گااور اگرتم لوگ راہ حق سے منہ پھیرلوگے تو میں تمہارے بارے میں بڑے ہولناک دن کے عذاب سے ڈرتاہوں

By Kanzul Eman

اور یہ کہ اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف توبہ کرو تمہیں بہت اچھا برتنا ( فائدہ اٹھانا ) دے گا ( ف٤ ) ایک ٹھہرائے وعدہ تک اور ہر فضیلت والے ( ف۵ ) کو اس کا فضل پہنچائے گا ( ف٦ ) اور اگر منہ پھیرو تو میں تم پر بڑے دن ( ف۷ ) کے عذاب کا خوف کرتا ہوں ،

By Tahir ul Qadri

اور یہ کہ تم اپنے رب سے مغفرت طلب کرو پھر تم اس کے حضور ( صدقِ دل سے ) توبہ کرو وہ تمہیں وقتِ معین تک اچھی متاع سے لطف اندوز رکھے گا اور ہر فضیلت والے کو اس کی فضیلت کی جزا دے گا ( یعنی اس کے اَعمال و ریاضت کی کثرت کے مطابق اَجر و درجات عطا فرمائے گا ) ، اور اگر تم نے روگردانی کی تو میں تم پر بڑے دن کے عذاب کا خوف رکھتا ہوں