Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हमने नूह (अलै॰) को उसकी क़ौम की तरफ़ भेजा कि मैं तुमको खुला हुआ डराने वाला हूँ।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہم نے نوح کواُس کی قوم میں بھیجا،’’یقیناًمیں تمہیں کھلم کھلاڈرانے والاہوں۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف رسول بنا کر بھیجا ۔ ( اس نے ان کو آگاہ کیا ) کہ میں تمہارے لئے ایک نذیر مبین ہوکر آیا ہوں!

By Hussain Najfi

بے شک ہم نے نوح ( ع ) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا ( انہوں نے کہا لوگو! ) میں تمہیں کھلا ہوا ( عذابِ الٰہی سے ) ڈرانے والا ہوں ۔

By Moudoodi

﴿اور ایسے ہی حالات تھے جب﴾ ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا تھا ۔ 29 ﴿اس نے کہا﴾ میں تم لوگوں کو صاف صاف خبردار کرتا ہوں ،

By Mufti Naeem

اوریقیناہم نے نوح ؟ ( علیہ السلام ) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا ( انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا ) بے شک میں تمہیں صاف صاف ڈرانے والا ہوں ،

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کے پاس یہ پیغام دے کر بھیجا کہ : میں تمہیں اس بات سے صاف صاف آگاہ کرنے والا پیغمبر ہوں ۔

By Noor ul Amin

اور ہم نے نوح کو ا س کی قوم کی طرف بھیجا ( اس نے کہا ) میں تمہیں صاف ڈرانے والاہوں

By Kanzul Eman

اور بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھيجا ( ف۵۲ ) کہ میں تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں

By Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا ، ( انہوں نے ان سے کہا: ) میں تمہارے لئے کھلا ڈر سنانے والا ( بن کر آیا ) ہوں