यह कि तुम अल्लाह के सिवा किसी की इबादत न करो, मैं तुम पर एक दर्दनाक अज़ाब के दिन का अंदेशा रखता हूँ।
کہ تم اﷲ تعالیٰ کے سواکسی کی عبادت نہ کرو،بلاشبہ میں تم پرایک دردناک عذاب کے دن سے ڈرتاہوں۔‘‘
کہ اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی نہ کرو ۔ میں تم پر ایک دردناک عذاب کے دن کا اندیشہ رکھتا ہوں ۔
اور یہ کہ اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو ( ورنہ ) میں تمہارے بارے میں ایک ہولناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ۔
کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو ورنہ مجھے اندیشہ ہے کہ تم پر ایک روز دردناک عذاب آئے گا ۔ 30
کہ اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرو بے شک میں تم پر دردناک دن کے عذاب کا خوف رکھتا ہوں ۔
کہ اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو ۔ یقین جانو مجھے تم پر ایک دکھ دینے والے دن کے عذاب کا اندیشہ ہے ۔
تم اللہ کے سواکسی کی عبادت نہ کرومیں تمہیں دردناک دن کے عذاب سے ڈراتاہوں
کہ اللہ کے سوا کسی کو نہ پوجو ، بیشک میں تم پر ایک مصیبت والے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ( ف۵۳ )
کہ تم اﷲ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو ، میں تم پر دردناک دن کے عذاب ( کی آمد ) کا خوف رکھتا ہوں