Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ मेरी क़ौम! मैं इस पर तुमसे कोई अज्र नहीं माँगता, मेरा अज्र तो उसी पर है जिसने मुझे पैदा किया है, क्या तुम समझते नहीं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے میری قوم!میں اس پرتم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا،میری اجرت اسی پر ہے جس نے مجھے پیداکیا ہے توکیاتم سمجھتے نہیں؟

By Amin Ahsan Islahi

اے میری قوم کے لوگو! میں اس پر تم سے کسی معاوضے کا طالب نہیں ہوں ۔ میرا اجر تو بس اسی کے ذمے ہے ، جس نے مجھے پیدا کیا تو کیا تم سمجھتے نہیں؟

By Hussain Najfi

اے میری قوم! میں اس ( تبلیغ ) پر تم سے کوئی مالی معاوضہ نہیں مانگتا ۔ میرا معاوضہ تو اس کے ذمے ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے تم کیوں عقل سے کام نہیں لیتے ۔

By Moudoodi

اے برادرانِ قوم ، اس کام پر میں تم سے کوئی اجر نہیں چاہتا ، میرا اجر تو اس کے ذمّہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے ، کیا تم عقل سے ذرا کام نہیں لیتے؟ 56

By Mufti Naeem

اے میری قوم! میں تم سے اس ـ ( تبلیغ کے کام ) کا کوئی معاوضہ نہیں مانگتا میرا معاوضہ تو اس کے ذمے ہے جس نے مجھے پیدا فرمایا کیا تم ( اس حقیقت کو ) نہیں سمجھتے

By Mufti Taqi Usmani

اے میری قوم ! میں تم سے اس ( تبلیغ ) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا ، میرا اجر کسی اور نے نہیں ، اس ذات نے اپنے ذمے لیا ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے ، کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے؟

By Noor ul Amin

اے میری قوم!میں تم سے کوئی صلہ نہیں مانگتامیرا صلہ تو اس کے ذمہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا کیا تم سوچتے نہیں

By Kanzul Eman

اے قوم! میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا ، میری مزدوری تو اسی کے ذمہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا ( ف۱۱۲ ) تو کیا تمہیں عقل نہیں ( ف۱۱۳ )

By Tahir ul Qadri

اے میری قوم! میں اس ( دعوت و تبلیغ ) پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا ، میرا اجر فقط اس ( کے ذمۂ کرم ) پر ہے جس نے مجھے پیدا فرمایا ہے ، کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے