Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और ऐ मेरी क़ौम! अपने रब से माफ़ी चाहो फिर उसकी तरफ़ पलटो, वह तुम्हारे ऊपर ख़ूब बारिशें बरसाएगा और तुम्हारी क़ुव्वत पर मज़ीद क़ुव्वत का इज़ाफ़ा करेगा, और तुम मुजरिम होकर मुँह न फेर लो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراے میری قوم!اپنے رب سے بخشش مانگوپھراُس سے توبہ کرو،وہ تم پر آسمان سے موسلادھاربارش بھیجے گااورتمہاری قوت کے ساتھ تمہیں اورزیادہ قوت دے گااور تم مجرم بن کرمنہ نہ موڑو۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور اے میری قوم کے لوگو! اپنے رب سے اپنے گناہوں کی معافی چاہو ، پھر اس کی طرف رجوع کرو ۔ وہ تم پر خوب خوب اپنا ابرِ کرم برسائے گا اور تمہاری قوّت میں اضافہ پر اضافہ فرمائے گا اور مجرمانہ روگردانی کی روش اختیار نہ کرو ۔

By Hussain Najfi

اور اے میری قوم! اپنے پروردگار سے مغفرت طلب کرو ۔ اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرو ( اس کی طرف رجوع کرو ) وہ تم پر آسمان سے موسلادھار بارش برسائے گا ۔ اور تمہاری ( موجودہ ) قوت میں مزید اضافہ کر دے گا ۔ اور ( میری دعوت سے ) جرم کرتے ہوئے منہ نہ موڑو ۔

By Moudoodi

اور اے میری قوم کے لوگو ، اپنے رب سے معافی چاہو ، پھر اس کی طرف پلٹو ، وہ تم پر آسمان کے دہانے کھول دے گا اور تمہاری موجودہ قوت پر مزید قوت کا اضافہ کرے گا ۔ 57 مجرموں کی طرح منہ نہ پھیرو ۔

By Mufti Naeem

اور اے میری قوم! اپنے رب سے اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور اسی کی طرف متوجہ رہووہ تم پر موسلادھار بارش برسائے گا اور تمہیں قوت دیکر تمہاری قوت میں اضافہ کردے گااور مجرم بن کر منہ نہ پھیرو

By Mufti Taqi Usmani

اے میری قوم ! اپنے پروردگار سے گناہوں کی معافی مانگو ، پھر اس کی طرف رجوع کرو ، وہ تم پر آسمان سے موسلا دھار بارشیں برسائے گا ، ( ٣٠ ) اور تمہاری موجودہ قوت میں مزید قوت کا اضافہ کرے گا ، اور مجرم بن کر منہ نہ موڑو ۔

By Noor ul Amin

اوراے قوم!اپنے رب سے معافی مانگو ، پھر ا س کے آگے توبہ کرووہ تم پر ( آسمان سے ) موسلادھاربارش برسائے گا اور تمہاری موجو دہ قوت میں مزید اضافہ کردے گاتم مجرم بن کر منہ نہ پھیرو

By Kanzul Eman

اور اے میری قوم اپنے رب سے معافی چاہو ( ف۱۱٤ ) پھر اس کی طرف رجوع لاؤ تم پر زور کا پانی بھیجے گا ، اور تم میں جتنی قوت ہے اس سے زیادہ دے گا ( ف۱۱۵ ) اور جرم کرتے ہوئے روگردانی نہ کرو ( ف۱۱٦ )

By Tahir ul Qadri

اور اے لوگو! تم اپنے رب سے ( گناہوں کی ) بخشش مانگو پھر اس کی جناب میں ( صدقِ دل سے ) رجوع کرو ، وہ تم پر آسمان سے موسلادھار بارش بھیجے گا اور تمہاری قوت پر قوت بڑھائے گا اور تم مجرم بنتے ہوئے اس سے روگردانی نہ کرنا