Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

मैंने अल्लाह पर भरोसा किया जो मेरा भी रब है और तुम्हारा भी रब है, कोई जानदार ऐसा नहीं जिसकी चोटी उसके हाथ में न हो, बेशक मेरा रब सीधी राह पर है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقینااﷲ تعالیٰ پرمیں نے بھروسہ کیا ہے جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے ،کوئی جان دارایسا نہیں مگراس کی پیشانی کے بالوں کو وہ پکڑنے والا ہے،یقیناًمیرا رب سیدھی راہ پر ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

میں نے اللہ ، اپنے اور تمہارے رب پر بھروسہ کیا ۔ جتنے بھی جاندار ہیں ، ان کی پیشانی اسی کی گرفت میں ہے ۔ بیشک میرا رب نہایت سیدھی راہ پر ہے ۔

By Hussain Najfi

میرا بھروسہ اللہ پر ہے جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی ۔ کوئی بھی چلنے پھرنے والا ایسا جاندار نہیں جس کی چوٹی اس کے قبضۂ قدرت میں نہ ہو یقینا میرا پروردگار ( عدل و انصاف کی ) سیدھی راہ پر ہے ۔

By Moudoodi

میرا بھروسہ اللہ پر ہے جو میرا ربّ بھی ہے اور تمہارا ربّ بھی ۔ کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی چوٹی اس کے ہاتھ میں نہ ہو ۔ بے شک میرا ربّ سیدھی راہ پر ہے ۔ 63

By Mufti Naeem

بلا شبہ میںنے اللہ ( تعالیٰ ) ہی پر بھروسا رکھا ہوا ہے جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے تمام جاندار وں کو پیشانی کے بالوں سے اسی نے پکڑا ہوا ہے بلا شبہ میرا رب سیدھی راہ پر ہے

By Mufti Taqi Usmani

میں نے تو اللہ پر بھروسہ کر رکھا ہے جو میرا بھی پروردگار ے اور تمہارا بھی پروردگار ۔ زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی چوٹی اس کے قبضے میں نہ ہو ، یقینا میرا پروردگار سیدھے راستے پر ہے ۔ ( ٣٣ ) ۔

By Noor ul Amin

میرابھروسہ اللہ پر ہےجو میرارب ہے اور تمہارابھی کوئی جاندارایسانہیں جس کی چوٹی وہ پکڑے ہوئے نہ ہومیرارب یقینا صراط مستقیم پر ہے

By Kanzul Eman

میں نے اللہ پر بھروسہ کیا جو میرا رب ہے اور تمہارا رب ، کوئی چلنے والا نہیں ( ف۱۲۱ ) جس کی چوٹی اس کے قبضہٴ قدرت میں نہ ہو ( ف۱۲۲ ) بیشک میرا رب سیدھے راستہ پر ملتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

بیشک میں نے اﷲ پر توکل کر لیا ہے جو میرا ( بھی ) رب ہے اور تمہارا ( بھی ) رب ہے ، کوئی چلنے والا ( جاندار ) ایسا نہیں مگر وہ اسے اس کی چوٹی سے پکڑے ہوئے ہے ( یعنی مکمل طور پر اس کے قبضۂ قدرت میں ہے ) ۔ بیشک میرا رب ( حق و عدل میں ) سیدھی راہ پر ( چلنے سے ملتا ) ہے