Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर जब हमारा हुक्म आ गया तो हमने अपनी रहमत से सालेह को और उन लोगों को जो उसके साथ ईमान लाए थे बचा लिया और उस दिन की रुसवाई से (महफूज़ रखा), बेशक आपका रब ही ताक़तवर, ज़बरदस्त है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ جب ہمارا حکم آ گیا توہم نے اپنی رحمت سے صالح کو نجات دی اوراُن لوگوں کوجواس کے ساتھ ایمان لائے تھے،اوراُس دن کی رُسوائی سے بھی، یقیناًآپ کا رب بے حدقوت والا،سب پرغالب ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

پس جب ہمارا حکم صادر ہوا تو ہم نے صالح کو اور ان لوگوں کو ، جو اس کے ساتھ ایمان لائے ، اپنے خاص فضل سے ( اس عذاب ) اور اس دن کی رسوائی سے نجات بخشی ۔ بیشک تمہارا رب ہی قوی اور غالب ہے ۔

By Hussain Najfi

پس جب ہمارا حکم ( عذاب ) آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے صالح اور اس کے ساتھ ایمان لانے والوں کو نجات دے دی اور اس دن کی رسوائی سے بچا لیا بے شک پروردگار بڑا طاقتور ، بڑا زبردست ہے ۔

By Moudoodi

آخرکار جب ہمارے فیصلے کا وقت آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے صالح کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے بچا لیا اور اس دن کی رسوائی سے ان کو محفوظ رکھا 74 ۔ بے شک تیرا ربّ ہی دراصل طاقتور اور بالادست ہے ۔

By Mufti Naeem

پھر جب ہمارا حکم آگیا توہم نے صالح ( علیہ السلام ) اور ان کے ساتھ ایمان والوں کو اپنی رحمت سے بچالیا اور اس دن کی رسوائی سے ( بچالیا ) بلاشبہ آپ کا رب ہی بہت قوت والا بہت عزت والا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

پھر جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے صالح کو اور ان کے ساتھ جو ایمان لائے تھے ، ان کو اپنی خاص رحمت کے ذریعے نجات دی ، اور اس دن کی رسوائی سے بچا لیا ، یقینا تمہارا پروردگار بڑی قوت کا ، بڑے اقتدار کا مالک ہے ۔

By Noor ul Amin

پھرجب ہمارے ( عذاب کا ) حکم آگیا توہم نے صا لح کو اوراس کے ساتھ ایمان لانے والوں کو اپنی رحمت سے عذاب اور اس دن کی رسوائی سے بچالیابلاشبہ آ پ کارب طاقتور اور غالب ہے

By Kanzul Eman

پھر جب ہمارا حکم آیا ہم نے صالح اور اس کے ساتھ کے مسلمانوں کو اپنی رحمت فرما کر ( ف۱٤٤ ) بچالیا اور اس دن کی رسوائی سے ، بیشک تمہارا رب قومی عزت والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

پھر جب ہمارا حکمِ ( عذاب ) آپہنچا ( تو ) ہم نے صالح ( علیہ السلام ) کو اور جو ان کے ساتھ ایمان والے تھے اپنی رحمت کے سبب سے بچا لیا اور اس دن کی رسوائی سے ( بھی نجات بخشی ) ۔ بیشک آپ کا رب ہی طاقتور غالب ہے