और जिन लोगों ने ज़ुल्म किया था उनको एक हौलनाक आवाज़ ने पकड़ लिया फिर सुबह को वे अपने घरों में औंधे पड़े रह गए।
اورجن لوگوں نے ظلم کیاتھا انہیں ایک ہولناک آوازنے پکڑلیاتووہ اپنے گھروں میں ہی اوندھے منہ پڑے رہ گئے۔
اور ان لوگوں کو ، جنہوں نے ظلم کیا ، خدا کی ڈانٹ نے آپکڑا اور وہ اپنے گھروں میں زمین سے چمٹے پڑے رہ گئے ۔
اور وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا تھا ان کو ایک زوردار کڑک نے آپکڑا وہ اس طرح اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے ۔
رہے وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا تھا تو ایک سخت دھماکے نے ان کو دھر لیا اور وہ اپنی بستیوں میں اس طرح بے حِسّ و حرکت پڑے کے پڑے رہ گئے ،
اور ظالموں کو ایک خوفناک چنگھاڑ نے پکڑ لیا جس سے وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے جیسے کہ وہ ان گھروں میں کبھی رہے ہی نہ تھے خوب سن لو قوم ثمود نے اپنے رب سے کفر کیا خوب سن لو ثمود کو ( رحمت سے ) دوری ہوئی ۔
اور جن لوگوں نے ظلم کا راستہ اپنایا تھا ، ان کو ایک چنگھاڑ نے آپکڑا ، ( ٣٨ ) جس کے نتیجے میں وہ اپنے گھروں میں اس طرح اوندھے پڑے رہ گئے ۔
اور جنہوں نے ظلم کیا تھاانہیں ایک چنگھاڑ ( ہولناک چیخ اور زلزلہ ) نے آپکڑاتو وہ اپنے گھروں میں اوندھے منہ پڑے رہ گئے
اور ظالموں کو چنگھاڑ نے آ لیا ( ف۱٤۵ ) تو صبح اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل پڑے رہ گئے ،
اور ظالم لوگوں کو ہولناک آواز نے آپکڑا ، سو انہوں نے صبح اس طرح کی کہ اپنے گھروں میں ( مُردہ حالت میں ) اوندھے پڑے رہ گئے