Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और इब्राहीम (अलै॰) की बीवी खड़ी थी वह हँस पड़ी, पस हमने उसको इसहाक़ की ख़ुश-ख़बरी दी और इसहाक़ के आगे याक़ूब की।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراس کی بیوی کھڑی تھی ،سووہ ہنس پڑی توہم نے اس کواسحاق اور اسحاق کے بعدیعقوب کی بشارت سُنائی۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اس کی بیوی پاس کھڑی تھی ، وہ ہنسی ۔ پس ہم نے اس کو اسحاق کی خوشخبری دے دی اور اسحاق کے آگے یعقوب کی ۔

By Hussain Najfi

اور ان کی بیوی ( سارہ ) پاس کھڑی ہوئی تھیں وہ ہنس پڑیں بس ہم نے انہیں اسحاق کی خوشخبری دی اور اسحاق کے بعد یعقوب ( ع ) کی ۔

By Moudoodi

ابراہیم کی بیوی بھی کھڑی ہوئی تھی ۔ وہ یہ سن کر ہنس دی ۔ 78 پھر ہم نے اس کو اسحاق کی اور اسحاق کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی ۔

By Mufti Naeem

پس آپ کی اہلیہ کھڑی تھیں پس ہنسں پڑیں تو ہم نے ا ن کو اسحق ( علیہ السلام ) کی خوشخبری دی اور اسحق کے بعد یعقوب کی ( خوشخبری دی ) ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ابراہیم کی بیوی کھڑی ہوئی تھیں ، وہ ہنس پڑیں ، ( ٤١ ) تو ہم نے انہیں ( دوبارہ ) اسحاق کی ، اور اسحاق کے بعد یعقوب کی پیدائش کی خوشخبری دی ۔

By Noor ul Amin

اور ابراہیم کی بیوی پاس کھڑی تھی وہ ہنسنے لگی ، توہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی اور اسحاق کے بعدیعقوب کی بھی

By Kanzul Eman

اور اس کی بی بی ( ف۱۵۰ ) کھڑی تھی وہ ہنسنے لگی تو ہم نے اسے ( ف۱۵۱ ) اسحاق کی خوشخبری دی اور اسحاق کے پیچھے ( ف۱۵۲ ) یعقوب کی ( ف۱۵۳ )

By Tahir ul Qadri

اور ان کی اہلیہ ( سارہ پاس ہی ) کھڑی تھیں تو وہ ہنس پڑیں ، سو ہم نے ان ( کی زوجہ ) کو اسحاق ( علیہ السلام ) کی اور اسحاق ( علیہ السلام ) کے بعد یعقوب ( علیہ السلام ) کی بشارت دی