Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर जब इब्राहीम (अलै॰) का ख़ौफ़ दूर हुआ और उनको ख़ुश-ख़बरी मिली तो वे हम से क़ौमे-लूत के बारे में बहस करने लगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھرجب ابراہیم سے گھبراہٹ دورہوگئی اوراُس کے پاس خوش خبری آگئی تووہ ہم سے قومِ لوط کے بارے میں جھگڑنے لگا۔

By Amin Ahsan Islahi

تو جب ابراہیم کا خوف دور ہوا اور اس کو بشارت ملی تو وہ ہم سے قومِ لوط کے بارے میں بحث کرنے لگا ۔

By Hussain Najfi

جب ابراہیم ( ع ) کا خوف دور ہوگیا اور انہیں خوشخبری مل گئی تو قومِ لوط ( ع ) کے بارے میں ہم سے جھگڑنے لگے ۔

By Moudoodi

پھر جب ابراہیم کی گھبراہٹ دور ہوگئی اور ﴿اولاد کی بشارت سے﴾ اس کا دل خوش ہوگیا تو اس نے قوم لوط کے معاملہ میں ہم سے جھگڑا شروع کیا ۔ 83

By Mufti Naeem

پھرجب ابراھیم ( علیہ السلام ) کی گھبراہٹ دور ہوگئی اور انہیںخوشخبری مل گئی تو وہ ہم سے قوم لوط کے بارے میں اپنی سفارش پر اصرارکرنے لگے ۔

By Mufti Taqi Usmani

پھر جب ابراہیم سے گھبراہٹ دور ہوئی ، اور ان کو خوشخبری مل گئی تو انہوں نے ہم سے لوط کی قوم کے بارے میں ( ناز کے طور پر ) جھگڑنا شروع کردیا ۔ ( ٤٣ )

By Noor ul Amin

پھرجب ابراہیم سے خوف دورہوگیا تو اسے خوشخبری مل گئی تووہ قوم لوط ( کے عذاب کو موخر کرنے ) کے بارے میں ہم سے جھگڑنے لگے

By Kanzul Eman

پھر جب ابراہیم کا خوف زائل ہوا اور اسے خوشخبری ملی ہم سے قوم لوط کے بارے میں جھگڑنے لگا ، ( ف۱۵۷ )

By Tahir ul Qadri

پھر جب ابراہیم ( علیہ السلام ) سے خوف جاتا رہا اور ان کے پاس بشارت آچکی تو ہمارے ( فرشتوں کے ) ساتھ قومِ لوط کے بارے میں جھگڑنے لگے