उन्होंने कहाः तुम जानते हो कि हमको तुम्हारी बेटियों से कुछ ग़र्ज़ नहीं और तुम जानते हो कि हम क्या चाहते हैं।
انہوں نے کہا: ’’بلاشبہ یقیناتم جانتے ہوکہ تمہاری بیٹیوں میں ہماراکوئی حق نہیں اوربے شک تم جانتے ہوکہ ہم کیاارادہ رکھتے ہیں؟‘‘
وہ بولے کہ تمہیں تو معلوم ہی ہے کہ تمہاری بیٹیوں پر ہمارا کوئی حق نہیں اور تم خوب جانتے ہو جو کچھ ہم چاہتے ہیں ۔
ان لوگوں نے کہا تمہیں معلوم ہے کہ ہمیں تمہاری بیٹیوں سے کوئی سروکار نہیں ہے اور تم اچھی طرح جانتے ہو کہ ہم کیا چاہتے ہیں؟
“ انہوں نے جواب دیا ” تجھے تو معلوم ہی ہے کہ تیری بیٹیوں میں ہمارا کوئی حصہ نہیں ہے 88 اور تو یہ بھی جانتا ہے کہ ہم چاہتے کیا ہیں ۔
کہنے لگے کہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہمیں آپ کی ( قوم کی ) بیٹیوں کی کوئی ضرورت ہی نہیں اور بلا شبہ ہم جو چاہتے ہیں آپ اسے خوب جانتے ہیں
کہنے لگے : تمہیں معلوم ہے کہ تمہاری بیٹیوں سے ہمیں کچھ مطلب نہیں ، اور تم خوب جانتے ہو کہ ہم کیا چاہتے ہیں؟
وہ کہنے لگے:یہ توتوجانتاہی ہے کہ تمہاری بیٹیوں سے ہمیں کوئی دلچسپی نہیں اور یہ بھی تم جانتے ہوکہ ہم کیا چاہتے ہیں
بولے تمہیں معلوم ہے کہ تمہاری قوم کی بیٹیوں میں ہمارا کوئی حق نہیں ( ف۱٦۳ ) اور تم ضرور جانتے ہو جو ہماری خواہش ہے ،
وہ بولے: تم خوب جانتے ہو کہ ہمیں تمہاری ( قوم کی ) بیٹیوں سے کوئی غرض نہیں ، اور تم یقینًا جانتے ہو جو کچھ ہم چاہتے ہیں