Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उसकी क़ौम के लोग दौड़ते हुए उसके पास आए, और वे पहले से बुरे काम कर रहे थे, लूत (अलै॰) ने कहाः ऐ मेरी क़ौम! ये मेरी बेटियाँ हैं वे तुम्हारे लिए ज़्यादा पाकीज़ा हैं, पस तुम अल्लाह से डरो और मुझको मेरे मेहमानों के सामने रुसवा न करो, क्या तुम में कोई भला आदमी नहीं है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراس کی قوم کے لوگ بے اختیاراُس کی طرف دوڑتے ہوئے آئے اوروہ پہلے ہی سے بُرے کام کیا کرتے تھے لوط نے کہا: ’’اے میری قوم! یہ میری بیٹیاں ہیں،یہ تمہارے لیے زیادہ پاکیزہ ہیں چنانچہ تم اﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤاورمیرے مہمانوں میں مجھے رسوانہ کرو،کیاتم میں کوئی عقل مندآدمی نہیں ہے؟‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور اس کی قوم کے لوگ جھپٹے ہوئے اس کے پاس پہنچے اور یہ پہلے سے بدکاریوں میں مبتلا تھے ۔ اس نے کہا: اے میری قوم کے لوگو! یہ میری بیٹیاں ہیں ، وہ تمہارے لئے زیادہ پاکیزہ ہیں تو اللہ سے ڈرو اور میرے مہمانوں کے باب میں مجھے رسوا نہ کرو ۔ کیا تم میں کوئی مردِ معقول نہیں؟

By Hussain Najfi

ان کی قوم کے لوگ ( نوخیز مہمانوں کی آمد کی خبر سن کر ) دوڑتے ہوئے ان کے پاس آئے وہ پہلے سے ہی ایسی بدکاریوں کے عادی ہو رہے تھے لوط ( ع ) نے کہا اے میری قوم! یہ میری بیٹیاں موجود ہیں یہ تمہارے لئے مناسب اور پاکیزہ ہیں سو اللہ سے ڈرو ۔ اور میرے مہمانوں کے معاملہ میں مجھے رسوا نہ کرو ۔ کیا تم میں کوئی بھلامانس نہیں ہے ۔

By Moudoodi

﴿ان مہمانوں کا آنا تھا کہ﴾ اس کی قوم کے لوگ بے اختیار اس کے گھر کی طرف دَوڑ پڑے ۔ پہلے سے وہ ایسی ہی بدکاریوں کے خوگر تھے ۔ لوط نے ان سے کہا بھائیو ، یہ میری بیٹیاں موجود ہیں ، یہ تمہارے لیے پاکیزہ تر ہیں ۔ 87 کچھ خدا کا خوف کرو اور میرے مہمانوں کے معاملہ میں مجھے ذلیل نہ کرو ۔ کیا تم میں کوئی بھلا آدمی نہیں ؟

By Mufti Naeem

اور لوط ( علیہ السلام ) کی قوم ان کے پاس تیزی سے دوڑتی ہوئی آئی اور وہ پہلے ہی سے برے کا م کیا کرتی تھی لوط ( علیہ السلام ) نے فرمایا اے میری قوم یہ میری ( قوم کی ) بیٹیاں موجود ہیں جو تمہارے لئے پاکیزہ ترین ہیں پس تم اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرو اورمیرے مہمانوں کے بارے میں مجھے رسوا نہ کرو کیا تم میں کوئی سمجھدارآدمی نہیں؟

By Mufti Taqi Usmani

اور ان کی قوم کے لوگ ان کے پاس دوڑتے ہوئے آئے ، اور اس سے پہلے وہ برے کام کیا ہی کرتے تھے ۔ لوط نے کہا : اے میری قوم کے لوگو ! یہ میری بیٹیاں موجود ہیں ، یہ تمہارے لیے کہیں زیادہ پاکیزہ ہیں ( ٤٦ ) اس لیے اللہ سے ڈرو اور میرے مہمانوں کے معاملے میں مجھے رسوا نہ کرو ۔ کیا تم میں کوئی ایک بھی بھلا آدمی نہیں ہے ؟

By Noor ul Amin

اور اس کے قوم کے لوگ دوڑتے ہوئے ان کے ہا ں آ گئے وہ پہلے سے ہی بدکاری کیا کرتے تھے لوط نے ان سے کہا: اے میری قوم!یہ میری بیٹیاں ہیںجو تمہارے لئے پاکیزہ ترہیں لہٰذاتم اللہ سے ڈرو اور مجھے اپنے مہمانوں میں رسوا نہ کرو کیا تم میں کوئی آدمی بھی سمجھ دار نہیں ہے؟

By Kanzul Eman

اور اس کے پاس کی قوم دوڑتی آئی ، اور انھیں آگے ہی سے برے کاموں کی عادت پڑی تھی ( ف۱٦۱ ) کہا اے قوم! یہ میری قوم کی بیٹیاں ہیں یہ تمہارے لیے ستھری ہیں تو اللہ سے ڈرو ( ف۱٦۲ ) اور مجھے میرے مہمانوں میں رسوا نہ کرو ، کیا تم میں ایک آدمی بھی نیک چلن نہیں ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( سو وہی ہوا جس کا انہیں اندیشہ تھا ) اور لوط ( علیہ السلام ) کی قوم ( مہمانوں کی خبر سنتے ہی ) ان کے پاس دوڑتی ہوئی آگئی ، اور وہ پہلے ہی برے کام کیا کرتے تھے ۔ لوط ( علیہ السلام ) نے کہا: اے میری ( نافرمان ) قوم! یہ میری ( قوم کی ) بیٹیاں ہیں یہ تمہارے لئے ( بطریقِ نکاح ) پاکیزہ و حلال ہیں سو تم اﷲ سے ڈرو اور میرے مہمانوں میں ( اپنی بے حیائی کے باعث ) مجھے رسوا نہ کرو! کیا تم میں سے کوئی بھی نیک سیرت آدمی نہیں ہے