Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फ़रिश्तों ने कहा कि ऐ लूत! हम आपके रब के भेजे हुए हैं, वे हरगिज़ आप तक पहुँच न सकेंगे, पस आप अपने लोगों को लेकर कुछ रात रहे निकल जाइए और तुम में से कोई मुड़कर न देखेगा, मगर आपकी बीवी कि उस पर वही कुछ गुज़रने वाला है जो उन लोगों पर गुज़रेगा, उनके लिए सुबह का वक़्त मुक़र्रर है, क्या सुबह क़रीब नहीं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

انہوں نے کہاکہ اے لوط! ہم آپ کے رب کے فرشتے ہیں وہ ہرگزآپ تک نہیں پہنچ پائیں گے،چنانچہ اپنے گھروالوں کورات کے کسی حصے میں لے کر نکل جاؤ اورتم میں سے کوئی ایک پیچھے مڑکر نہ دیکھے مگرتمہاری بیوی کہ بلاشبہ اس تک وہی کچھ پہنچنے والا ہے جواُن تک پہنچے گاان کے وعدے کایقینی وقت صبح کا ہے،کیاصبح قریب نہیں ہے؟

By Amin Ahsan Islahi

فرستادوں نے کہا: اے لوط! ہم تو تمہارے رب کے فرستادے ہیں ۔ یہ ہرگز تم تک پہنچ نہیں سکتے ۔ تو تم اپنے اہل وعیال کو لے کر کچھ رات رہے نکل جاؤ اور تم میں سے کوئی مڑ کے بھی نہ دیکھے ۔ مگر تمہاری بیوی اس سے مستثنیٰ ہے ۔ اس پر بھی وہی آفت آنی ہے ، جو ان پر مقدر ہوچکی ہے ۔ ان کے عذاب کا وقت مقررہ صبح ہے ۔ کیا صبح قریب نہیں؟

By Hussain Najfi

تب انہوں ( مہمانوں ) نے کہا اے لوط ( ع ) ہم آپ کے پروردگار کے بھیجے ہوئے ( فرشتے ) ہیں یہ لوگ ہرگز آپ تک نہیں پہنچ سکیں گے تم رات کے کسی حصہ میں اپنے اہل و عیال کو لے کر نکل جاؤ ۔ سوائے اپنی بیوی کے اور خبردار تم میں سے کوئی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے ۔ کیونکہ اس ( بیوی ) پر وہی عذاب نازل ہونے والا ہے جو ان لوگوں پر نازل ہونے والا ہے اور ان ( کے عذاب ) کا مقرر وقت صبح ہے کیا صبح ( بالکل ) قریب نہیں ہے؟

By Moudoodi

“ تب فرشتوں نے اس سے کہا کہ ” اے لوط ، ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں ، یہ لوگ تیرا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے ۔ بس تو کچھ رات رہے اپنے اہل و عیال کو لے کر نِکل جا ۔ اور دیکھو ، تم میں سے کوئی شخص پیچھے پلٹ کر نہ دیکھے ۔ 89 مگر تیری بیوی ﴿ ساتھ نہیں جائے گی﴾ کیونکہ اس پر بھی وہی کچھ گزرنے والا ہے جو ان لوگوں پر گزرنا ہے ۔ 90 ان کی تباہی کے لیے صبح کا وقت مقرر ہے ۔ ۔ ۔ ۔ صبح ہوتے اب دیر ہی کتنی ہے!

By Mufti Naeem

فرشتوں نے کہا اے لوط!ـ ( علیہ السلام ) ہم آپ کے رب کے بھیجے ہوئے ہیں یہ لوگ آپ تک ہر گز نہیں پہنچ سکیں گے پس جب رات کا کچھ حصہ گزر جائے تو اپنے گھر کے لوگوں کو لیکر نکل جایئے اور تم میں سے کوئی پیچھے مڑکر نہ دیکھے گا سوائے آپ کی بیوی کے بلاشبہ اسے بھی وہی ( عذاب ) پہنچے گا جو انہیں ( آپ کی قوم کو ) پہنچے والا ہے ۔ بلا شبہ ان کا وعدہ ( عذاب آنے کا ) صبح کا ہے کیا صبح ( بالکل ) قریب نہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اب ) فرشتوں نے ( لوط سے ) کہا : اے لوط ! ہم تمہارے پروردگار کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں ۔ یہ ( کافر ) لوگ ہرگز تم تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے ۔ لہذا تم رات کے کسی حصے میں اپنے گھر والوں کو لے کر بستی سے روانہ ہوجاؤ ، اور تم میں سے کوئی پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھے ۔ ہاں مگر تمہاری بیوی ( تمہارے ساتھ نہیں جائے گی ) اس پر بھی وہی مصیبت آنے والی ہے جو اور لوگوں پر آرہی ہے ۔ یقین رکھو کہ ان ( پر عذاب نازل کرنے ) کے لیے صبح کا وقت مقرر ہے ۔ کیا صبح بالکل نزدیک نہیں آگئی ۔

By Noor ul Amin

کہنے لگے: اے لوط!ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں یہ لوگ تمہاراکچھ نہ بگاڑ سکیں گے پس آپ اپنے گھر والوں کو لے کرجب رات کاکچھ حصہ باقی رہے اس ( بستی سے ) نکل جائواورآپ لوگوں میں سے کوئی بھی پیچھے مڑکرنہ دیکھے!البتہ تمہاری بیوی کو وہ عذاب لاحق ہوکررہیگاجوانہیں لاحق ہوگاان پر عذاب کے لئے صبح کاوقت مقررہے کیا اب صبح قریب ہی نہیں؟

By Kanzul Eman

فرشتے بولے اے لوط ہم تمہارے رب کے بھیجے ہوئے ہیں ( ف۱٦۵ ) وہ تم تک نہیں پہنچ سکتے ( ف۱٦٦ ) تو اپنے گھر والوں کو راتوں رات لے جاؤ اور تم میں کوئی پیٹھ پھیر کر نہ دیکھے ( ف۱٦۷ ) سوائے تمہاری عورت کے اسے بھی وہی پہنچنا ہے جو انھیں پہنچے گا ( ف۱٦۸ ) بیشک ان کا وعدہ صبح کے وقت کا ہے ( ف۱٦۹ ) کیا صبح قریب نہیں ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( تب فرشتے ) کہنے لگے: اے لوط! ہم آپ کے رب کے بھیجے ہوئے ہیں ۔ یہ لوگ تم تک ہرگز نہ پہنچ سکیں گے ، پس آپ اپنے گھر والوں کو رات کے کچھ حصہ میں لے کر نکل جائیں اور تم میں سے کوئی مڑ کر ( پیچھے ) نہ دیکھے مگر اپنی عورت کو ( ساتھ نہ لینا ) ، یقینًا اسے ( بھی ) وہی ( عذاب ) پہنچنے والا ہے جو انہیں پہنچے گا ۔ بیشک ان ( کے عذاب ) کا مقررہ وقت صبح ( کا ) ہے ، کیا صبح قریب نہیں ہے