जो अल्लाह का दिया बच रहे वह तुम्हारे लिए बेहतर है अगर तुम मोमिन हो, और मैं तुम्हारे ऊपर निगहबान नहीं हूँ।
اﷲ تعالیٰ کی بچت ہی تمہارے لیے بہترہے اگرتم ایمان والے ہواورمیں تم پرکوئی نگہبان نہیں ہوں۔‘‘
اللہکا بخشا ہوا منافع ہی تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم سچے ایمان والے ہو اور میں تم پر نگران نہیں ہوں ۔
اللہ کا بقیہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم ایماندار ہو؟ اور میں تم پر نگران و نگہبان نہیں ہوں ۔
اللہ کی دی ہوئی بچت تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم مومن ہو ۔ اور بہر حال میں تمہارے اوپر کوئی نگرانِ کار نہیں ہوں ۔ 95
اللہ ( تعالیٰ ) کے دئے ہوئے میں سے جو بچے رہے وہی تمہارے لئے بدرجہا بہتر ہے اگر تم ایمان والے ہو اور میں تمہارے اوپر پہرے دار تو ہوں نہیں ۔
اگر تم میری بات مانو تو ( لوگوں کا حق ان کو دینے کے بعد ) جو کچھ اللہ کا دیا بچ رہے ، وہ تمہارے حق میں کہیں بہتر ہے ، اور ( اگر نہ مانو تو ) میں تم پر پہرہ دار مقرر نہیں ہوا ہوں ۔
اگرتم مومن ہو تواللہ کادیا جو حلا ل مال بچ جائے ، وہ تمہارے لئے زیادہ بہترہے اور میں تم پر کوئی محافظ تو نہیں
اللہ کا دیا جو بچ رہے وہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تمہیں یقین ہو ( ف۱۷۸ ) اور میں کچھ تم پر نگہبان نہیں ( ف۱۷۹ )
جو اﷲ کے دیئے میں بچ رہے ( وہی ) تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم ایمان والے ہو ، اور میں تم پر نگہبان نہیں ہوں