और ऐ मेरी क़ौम! तुम अपने तरीक़े पर काम किए जाओ और मैं अपने तरीक़े पर काम करता रहूँगा, जल्द ही तुमको मालूम हो जाएगा कि किसके ऊपर रुसवा करने वाला अज़ाब आता है और कौन झूठा है, और इंतिज़ार करो मैं भी तुम्हारे साथ इंतिज़ार करने वालों में हूँ।
اوراے میری قوم!تم اپنی جگہ پر عمل کرتے جاؤیقینامیں بھی عمل کرنے والاہوں،جلدہی تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کون ہے جس کے پاس وہ عذاب آتا ہے جو اُسے ذلیل کردے اورکون ہے وہ جوجھوٹاہے؟ اورتم بھی انتظارکرو،یقیناًمیں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والاہوں۔‘‘
اور اے میری قوم کے لوگو! تم اپنے طور پر کرو جو کر رہے ہو ، میں بھی اپنے طور پر کر رہا ہوں ۔ تم عنقریب جان لو گے کس پر وہ عذاب آتا ہے ، جو اس کو رسوا کرکے رکھ دیتا ہے اور کون ہے جو جھوٹا ہے اور انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں ۔
اور اے میری قوم! تم اپنی جگہ ( اور اپنے طریقہ ) پر عمل کئے جاؤ میں اپنی جگہ ( اور اپنے طریقہ ) پر عمل کر رہا ہوں عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کس پر وہ عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کر دے گا؟ اور کون جھوٹا ہے؟ اور تم انتظار کرو ۔ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ۔
اے میری قوم کے لوگو ، تم اپنے طریقے پر کام کیے جاؤ اور میں اپنے طریقے پر کرتا رہوں گا ، جلدی ہی تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کس پر ذلّت کا عذاب آتا ہے اور کون جھوٹا ہے ۔ تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ چشم براہ ہوں ۔
اور اے میری قوم ! تم اپنی جگہ عمل کرتے رہو میں بھی ( اپنی جگہ ) عمل کر رہا ہوں ۔ بہت جلد تمہیں معلوم ہوجائیگا کس پر ( ایسا ) عذاب آتا ہے جو اسے ذلیل کردے گا اورکون جھوٹا ہے اور تم بھی انتظار کرو بلاشبہ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والا ہوں ۔
اور اے میری قوم ! تم اپنے حال پر رہ کر ( جو چاہو ) عمل کیے جاؤ ، میں بھی ( اپنے طریقے کے مطابق ) عمل کر رہاہوں ۔ ( ٥٧ ) عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ کس پر وہ عذاب نازل ہوگا جو اسے رسوا کر رکے رکھ دے گا ، اور کون ہے جو جھوٹا ہے ؟ اور تم بھی انتظار کرو ، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں ۔
اے میری قوم!تم اپنے طریقے پر عمل کرتے جائومیں اپنے طریقے پر عمل کرتارہونگاجلدہی تمہیں معلوم ہو جائے گاکہ کس پر رسواکرنیوالا عذاب آتا ہے اور جھوٹاکون ہے تم بھی انتظارکرو ، میں بھی تمہارے ساتھ منتظرہوں
اور اے قوم تم اپنی جگہ اپنا کام کیے جاؤ میں اپنا کام کرتا ہوں ، اب جاننا چاہتے ہو کس پر آتا ہے وہ عذاب کہ اسے رسوا کرے گا اور کون جھوٹا ہے ، ( ف۱۹۰ ) اور انتظار کرو ( ف۱۹۱ ) میں بھی تمہارے ساتھ انتظار میں ہوں ،
اور اے میری قوم! تم اپنی جگہ کام کرتے رہو میں اپنا کام کر رہا ہوں ۔ تم عنقریب جان لوگے کہ کس پر وہ عذاب آپہنچتا ہے جو رسوا کر ڈالے گا اور کون ہے جو جھوٹا ہے ، اور تم بھی انتظار کرتے رہو اور میں ( بھی ) تمہارے ساتھ منتظر ہوں