और हमने मूसा (अलै॰) को अपनी निशानियों और वाज़ेह सनद के साथ भेजा।
اوربلاشبہ یقیناہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیوں اورواضح دلیل کے ساتھ بھیجا۔
اور ہم نے موسیٰ کو اپنی آیات اور ایک روشن نشانی کے ساتھ رسول بنا کر بھیجا ۔
اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو واضح نشانیوں ( معجزات ) اور واضح سند ( عصا ) کے ساتھ بھیجا ۔
اور موسیٰ کو ہم نے اپنی نشانیوں اور کھلی کھلی سَنَدِ ماموریّت کے ساتھ فرعون اور اس کے اعیانِ سلطنت کی طرف بھیجا ،
اور بالتحقیق ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو اپنی نشانیوں اور دلیل روشن کے ساتھ فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف بھیجا تو انہوں نے فرعون کے حکم کی پیروی کی اور فرعون کاحکم بالکل غلط تھا ۔
اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیوں اور روشن دلیل کے ساتھ پیغمبر بنا کر ۔
اور ہم نے موسیٰ کو اپنے معجزا ت اور روشن دلیل دے کر بھیجا
اور بیشک ہم نے موسیٰ کو اپنی آیتوں ( ف۱۹۵ ) اور صریح غلبے کے ساتھ ،
اور بیشک ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کو ( بھی ) اپنی نشانیوں اور روشن برہان کے ساتھ بھیجا