Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उनमें से एक कहने वाले ने कहा कि यूसुफ़ को क़त्ल न करो, अगर तुम कुछ करने ही वाले हो तो उसको किसी अंधे कुँएं में डाल दो, कोई राह चलता क़ाफिला उसको निकाल ले जाएगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ان میں سے ایک کہنے والے نے کہا: ’’یوسف کوقتل نہ کرواوراگرتم کرنے ہی والے ہو تو اُسے کسی اندھے کنوئیں میں ڈال دو۔کوئی قافلہ اسے اُٹھالے جائے گا۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

ان میں سے ایک کہنے والے نے کہا کہ یوسف کو قتل تو نہ کرو ، اگر تم کچھ کرنے ہی والے ہو تو اس کو کسی کنوئیں کی تہہ میں پھینک دو ، کوئی راہ چلتا قافلہ اس کو نکال لے جائے گا ۔

By Hussain Najfi

ان ( برادرانِ یوسف ) میں سے ایک نے کہا کہ یوسف کو قتل نہ کرو البتہ اگر کچھ کرنا ہے تو اسے کسی اندھے کنویں میں ڈال دو ۔ مسافروں کا کوئی قافلہ اسے اٹھا لے جائے گا ۔

By Moudoodi

اس پر ان میں سے ایک بولا یوسف ( علیہ السلام ) کو قتل نہ کرو ، اگر کچھ کرنا ہی ہے تو اسے کسی اندھے کنویں میں ڈال دو ، کوئی آتا جاتا قافلہ اسے نکال لے جائے گا ۔

By Mufti Naeem

انہی میں سے ایک کہنے والے نے کہا کہ یوسف ( علیہ السلام ) کو قتل نہ کرو اگر تم نے کچھ کرناہی ہے تو اسے کسی اندھیرے کنوئیں میں پھینک دو کوئی گذرتا قافلہ اسے نکال کرلے جائے گا ۔

By Mufti Taqi Usmani

انہی میں سے ایک کہنے والے نے کہا : یوسف کو قتل تو نہ کرو ، البتہ اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے تو اسے کسی اندھے کنویں میں پھینک آؤ ، تاکہ کوئی قافلہ اسے اٹھا کرلے جائے ۔

By Noor ul Amin

ان میں سے ایک نے کہا: یوسف کو مارونہیں بلکہ اگرتمہیں کچھ کرنا ہے تواسے کسی گمنام کنوئیں میں پھینک دوکوئی آتا جاتاقافلہ اسے اٹھالے جائے گا

By Kanzul Eman

ان میں ایک کہنے والا ( ف۲۲ ) بولا یوسف کو مارو نہیں ( ف۲۳ ) اور اسے اندھے کنویں میں ڈال دو کہ کوئی چلتا اسے آکر لے جائے ( ف۲٤ ) اگر تمہیں کرنا ہے ( ف۲۵ )

By Tahir ul Qadri

ان میں سے ایک کہنے والے نے کہا: یوسف ( علیہ السلام ) کو قتل مت کرو اور اسے کسی تاریک کنویں کی گہرائی میں ڈال دو اسے کوئی راہ گیر مسافر اٹھا لے جائے گا اگر تم ( کچھ ) کرنے والے ہو ( تو یہ کرو )