Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यूसुफ़ को क़त्ल कर दो या उसको किसी जगह फेंक दो; ताकि तुम्हारे वालिद की तवज्जोह सिर्फ़ तुम्हारी तरफ़ हो जाए और उसके बाद तुम बिल्कुल ठीक हो जाना।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یوسف کوقتل کردویااُسے کسی زمین میں پھینک دو، تمہارے باپ کی توجہ تمہاری طرف ہو جائے گی اوراس کے بعدتم نیک بن جانا۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

یوسف کو قتل کردو یا اس کو کہیں پھینک دو تو تمہارے باپ کی ساری توجہ تمہاری ہی طرف ہوجائے گی اور اس کے بعد تم بالکل ٹھیک ہوجاؤ گے ۔

By Hussain Najfi

یوسف کو قتل کر دو یا کسی اور سرزمین پر پھینک دو ۔ تاکہ تمہارے باپ کا رخ ( توجہ ) صرف تمہاری طرف ہو جائے اس کے بعد تم بھلے آدمی ہو جاؤگے ( تمہارے سب کام بن جائیں گے ) ۔

By Moudoodi

چلو یوسف ( علیہ السلام ) کو قتل کر دو یا اسے کہیں پھینک دو تاکہ تمہارے والد کی توجہ صرف تمہاری ہی طرف ہو جائے ۔ یہ کام کر لینے کے بعد پھر نیک بن رہنا ۔ 10

By Mufti Naeem

یا تو یوسف ( علیہ السلام ) کو قتل کر ڈالو یا کسی علاقے میں دور پھینک آؤ ( اسی طرح ) تمہارے باپ کا رخ تمہارے لئے خاص ہو جائے گا اور ایسا کرلینے کے بعد ( توبہ کرکے ) نیک قوم بن جانا ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اب اس کا حل یہ ہے کہ ) یوسف کو قتل ہی کرڈالو ، یا اسے کسی اور سرزمین میں پھینک آؤ ، تاکہ تمہارے والد کی ساری توجہ خالص تمہاری طرف ہوجائے ، اور یہ سب کرنے کے بعد پھر ( توبہ کر کے ) نیک بن جاؤ ۔ ( ٥ )

By Noor ul Amin

( لہٰذا ) یاتویوسف کو مارڈالویااسے کہیں دور پھینک دواس طرح تمہارا باپ تمہاری ہی طرف متوجہ رہیگاپھراس کے بعدتم نیک لوگ بن جانا

By Kanzul Eman

یوسف کو مار ڈالو یا کہیں زمین میں پھینک آؤ ( ف۱۹ ) کہ تمہارے باپ کا منہ صرف تمہاری ہی طرف رہے ( ف۲۰ ) اور اس کے بعد پھر نیک ہوجانا ( ف۲۱ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( اب یہی حل ہے کہ ) تم یوسف ( علیہ السلام ) کو قتل کر ڈالو یا دور کسی غیر معلوم علاقہ میں پھینک آؤ ( اس طرح ) تمہارے باپ کی توجہ خالصتًا تمہاری طرف ہو جائے گی اور اس کے بعد تم ( توبہ کر کے ) صالحین کی جماعت بن جانا