Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर उसके बाद एक साल आएगा जिसमें लोगों पर बारिश बरसेगी और वे उसमें रस निचोड़ेंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھراس کے بعد ایک ایساسال آئے گا جس میں لوگوں پر بارش برسائی جائے گی اوراس میں وہ رس نچوڑیں گے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

پھر اس کے بعد ایک سال ایسا آئے گا ، جس میں لوگوں کی فریاد رسی ہوگی اور لوگ اس میں انگور نچوڑیں گے ۔

By Hussain Najfi

پھر اس کے بعد ایک سال ایسا آئے گا جس میں لوگوں پر خوب بارش برسائی جائے گی اور اس کے ذریعہ سے ان کی فریاد رسی کی جائے گی ۔ اور جس میں وہ ( پھلوں کا رس ) نچوڑیں گے ۔

By Moudoodi

اس کے بعد پھر ایک سال ایسا آئے گا جس میں بارانِ رحمت سے لوگوں کی فریاد رسی کی جائے گی اور وہ رس نچوڑیں گے ۔ 41 ؏ ٦

By Mufti Naeem

یوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا تم سات سال کا شت کاری کرتے رہوپس جب تم کھیتی کاٹنے لگو تو تھوڑی سی تمہارے کھانے کی تعداد کے علاوہ تمام کے تمام خوشوں ہی میں رہنے دینا ۔ پھر اس کے بعد دسات سال بہت سخت آئیںگے جو تمہاراجمع کہا ہواذخیرہ کھا جائیںگے سوائے اس کے جو تم نے ( بیج بونے کے واسطے ) محفوظ کر رکھا ہوگا ۔ پھر اس کے بعد ایک سال آئے گا جسمیں لوگوں کے لئے بارشیں بر سائی جائیںگی اور اس سال وہ ( پھلوںکا ) رس نکالیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

پھر اس کے بعد ایک سال ایسا آئے گا جس میں لوگوں پر خوب بارش ہوگی ، اور وہ اس میں انگور کا شیرہ نچوڑیں گے ۔ ( ٣١ )

By Noor ul Amin

پھر اس کے بعدایک سال آ ئے گاجس میں لوگوں کے لئے خوب بارش ہوگی اور وہ اس میں ( انگور وغیرہ کا ) خوب رس نکالیں گے

By Kanzul Eman

پھر ان کے بعد ایک برس آئے گا جس میں لوگوں کو مینھ دیا جائے گا اور اس میں رس نچوڑیں گے ( ف۱۲۹ )

By Tahir ul Qadri

پھر اس کے بعد ایک سال ایسا آئے گا جس میں لوگوں کو ( خوب ) بارش دی جائے گی اور ( اس سال اس قدر پھل ہوں گے کہ ) لوگ اس میں ( پھلوں کا ) رس نچوڑیں گے