Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और बादशाह ने कहा कि उसको मेरे पास लाओ, फिर जब क़ासिद उसके पास आया तो उसने कहा कि तुम अपने आक़ा के पास वापस जाओ और उससे पूछो कि उन औरतों का मामला क्या है जिन्होंने अपने हाथ काट लिए थे, मेरा रब तो उन औरतों के फ़रेब से ख़ूब वाक़िफ़ है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور بادشاہ نے کہا: ’’اسے میرے پاس لاؤ!‘‘پھر جب قاصد اُس کے پاس آیا تو اُس نے کہا: ’’تم اپنے آقا کے پاس واپس جاؤ سو اُس سے پوچھو کہ ان عورتوں کا کیا حال ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹ دئیے تھے؟یقیناًمیرا رب ان کے فریب کا خوب جاننے والا ہے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور بادشاہ نے کہا کہ اس کو میرے پاس لاؤ ۔ پس جب قاصد اس کے پاس آیا ، اس نے کہا کہ تم اپنے آقا کے پاس واپس جاؤ اور اس سے دریافت کرو کہ ان عورتوں کا کیا حال ہے ، جنہوں نے اپنے ہاتھ زخمی کرلئے تھے؟ بیشک میرا رب ان کے کید سے خوب واقف ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( یہ تعبیر سن کر ) بادشاہ نے کہا اس شخص ( یوسف ) کو میرے پاس لاؤ ۔ پس جب قاصد اس کے پاس آیا تو اس نے کہا اپنے بادشاہ کے پاس واپس جا اور اس سے پوچھ کہ ان عورتوں کے معاملہ کی حقیقت کیا ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹ ڈالے تھے؟ بے شک میرا پروردگار ان کے مکر و فریب سے خوب واقف ہے ۔

By Moudoodi

بادشاہ نے کہا اسے میرے پاس لاؤ ۔ مگر جب شاہی فرستادہ یوسف ( علیہ السلام ) کے پاس پہنچا تو اس نے کہا 42 اپنے رب کے پاس واپس جا اور اس سے پوچھ کہ ان عورتوں کا کیا معاملہ ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹ لیے تھے؟ میرا ربّ تو ان کی مکّاری سے واقف ہی ہے ۔ 43

By Mufti Naeem

اور ( اس تعبیر کے سنتے ہی ) بادشاہ نے کہاانہیں ( فوراً ) میرے پاس لے آؤ ۔ بس جب یوسف ( علیہ السلام ) کے پاس قاصد آیا ( تو ) آپ ( علیہ السلام ) نے فرمایا کہ اپنے بادشاہ کے پاس واپس جاؤبس اس سے پوچھو کہ ان عورتوں کی کیا حال ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹے لئے تھے بلا شبہ میرا رب ان مکر و فریب کو خوب جانتا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور بادشاہ نے کہا کہ : اس کو ( یعنی یوسف کو ) میرے پاس لے کر آؤ ۔ چنانچہ جب ان کے پاس ایلچی پہنچا تو یوسف نے کہا : اپنے مالک کے پاس واپس جاؤ ، اور ان سے پوچھو کہ ان عورتوں کا کیا قصہ ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹ ڈا لے تھے؟ میرا پروردگار ان عورتوں کے مکر سے خوب واقف ہے ۔ ( ٣٢ )

By Noor ul Amin

بادشاہ نے ( تعبیرسنی تو ) کہااسے میرے پاس لائو ، مگرجب قاصدیوسف کے پاس پہنچاانہوں نے کہا:اپنے مالک کے پاس واپس جائو اور پوچھوکہ ا ن عورتوں والا معاملہ کیسا ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹ ڈالے تھے؟میرا رب تو ان کی چال بازیوں کو خوب جاننے والا ہے

By Kanzul Eman

اور بادشاہ بولا کہ انھیں میرے پاس لے آؤ تو جب اس کے پاس ایلچی آیا ( ف۱۳۰ ) کہا اپنے رب ( بادشاہ ) کے پاس پلٹ جا پھر اس سے پوچھ ( ف۱۳۱ ) کیا حال ہے اور عورتوں کا جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹے تھے ، بیشک میرا رب ان کا فریب جانتا ہے ( ف۱۳۲ )

By Tahir ul Qadri

اور ( یہ تعبیر سنتے ہی ) بادشاہ نے کہا: یوسف ( علیہ السلام ) کو ( فورًا ) میرے پاس لے آؤ ، پس جب یوسف ( علیہ السلام ) کے پاس قاصد آیا تو انہوں نے کہا: اپنے بادشاہ کے پاس لوٹ جا اور اس سے ( یہ ) پوچھ ( کہ ) ان عورتوں کا ( اب ) کیا حال ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹ ڈالے تھے؟ بیشک میرا رب ان کے مکر و فریب کو خوب جاننے والا ہے