उसके वालिद ने कहा कि ऐ मेरे बेटे! तुम अपना यह ख़्वाब अपने भाइयों को न सुनाना कि वे तुम्हारे ख़िलाफ़ कोई साज़िश करने लगें, बेशक शैतान इंसान का खुला हुआ दुश्मन है।
اُس نے کہا: ’’اے میرے چھوٹے بیٹے!اپناخواب اپنے بھائیوں سے بیان نہ کرنا، وہ آپ کے خلاف سازشیں کریں گے،بے شک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔
اس نے جواب دیا کہ اے میرے بیٹے! تم اپنے اس خواب کو اپنے بھائیوں کو نہ سنانا کہ وہ تمہارے خلاف کسی سازش میں لگ جائیں ۔ بیشک شیطان انسان کا کھلا ہوا دشمن ہے ۔
آپ ( ع ) نے کہا اے میرے بیٹے! اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں کے سامنے بیان نہ کرنا کہیں وہ ( تمہیں تکلیف پہنچانے کے لئے ) کوئی سازش نہ کرنے لگ جائیں بے شک شیطان انسان کا کھلا ہوا دشمن ہے ۔
جواب میں اس کے باپ نے کہا ، بیٹا ، اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں کو نہ سنانا ورنہ وہ تیرے درپے آزار ہو جائیں گے ، 4 حقیقت یہ ہے کہ شیطان آدمی کا کھلا دشمن ہے ،
انہوں نے فرمایا اے میرے بیٹے!اپنا خواب اپنے بھائیوںکو نہ سنانا ورنہ وہ تمھیں ( تکلیف پہنچانے کے لئے ) کوئی چال چل کر رہیں گے ۔ بلا شبہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے ۔
انہوں نے کہا : بیٹا ! اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں کو نہ بتانا ، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ تمہارے لیے کوئی سازش تیار کریں ، کیونکہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے ۔ ( ١ )
با پ نے کہا : میرے پیارے بیٹے!یہ خواب اپنے بھائیوں کو نہ بتلانا ، ورنہ وہ تمہارے لئے بری تدبیریں سوچنے لگیں گے کیونکہ شیطان انسان کاکھلادشمن ہے
کہا اے میرے بچے اپنا خواب اپنے بھائیوں سے نہ کہنا ( ف٦ ) وہ تیرے ساتھ کوئی چال چلیں گے ( ف۷ ) بیشک شیطان آدمی کا کھلا دشمن ہے ( ف۸ )
انہوں نے کہا: اے میرے بیٹے! اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں سے بیان نہ کرنا ، ورنہ وہ تمہارے خلاف کوئی پُر فریب چال چلیں گے ۔ بیشک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے