Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जब यूसुफ़ (अलै॰) ने अपने वालिद से कहा कि अब्बा जान! मैंने ख़्वाब में ग्यारह सितारे और सूरज और चाँद देखे हैं, मैंने उनको देखा कि वे मुझको सज्दा कर रहे हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا: ’’اے میرے اباجان! بلاشبہ میں نے گیارہ ستاروں کو اور ایک سورج کواور ایک چاند کودیکھا ہے،میں نے اُنہیں دیکھا کہ وہ مجھے سجدہ کرنے والے ہیں۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

( یہ اس وقت کی بات ہے ) جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا کہ ابا جان! میں نے خواب میں گیارہ ستارے اور سورج اور چاند دیکھے ۔ میں نے ان کو دیکھا کہ وہ میرے آگے سر بسجود ہیں ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اس وقت کو یاد کرو ) جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا کہ میں نے خواب میں گیارہ ستاروں اور سورج و چاند کو دیکھا ہے کہ میرے سامنے سجدہ کر رہے ہیں ( جھک رہے ہیں ) ۔

By Moudoodi

یہ اس وقت کا ذکر ہے جب یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنےباپ سے کہا ابا جان ، میں نے خواب دیکھا ہے کہ گیارہ ستارے ہیں اور سورج اور چاند ہیں اور وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں ۔

By Mufti Naeem

جب یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے والد سے کہا اے میرے اباجان میںنے ( خواب میں ) گیارہ ستاروں اور سورج اور چاند کو دیکھا ہے ۔ دیکھتا کیا ہوں کہ وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( یہ اس وقت کی بات ہے ) جب یوسف نے اپنے والد ( یعقوب علیہ السلام ) سے کہا تھا کہ : ابا جان ! میں نے ( خواب میں ) گیارہ ستاروں اور سورج اور چاند کو دیکھا ہے ۔ میں نے دیکھا ہے کہ یہ سب مجھے سجدہ کر رہے ہیں ۔

By Noor ul Amin

جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا تھا:اے ابا جان!میں نے خواب میں دیکھا کہ گیارہ ستارے اور سورج اور چاندمجھے سجدہ کررہے ہیں

By Kanzul Eman

یاد کرو جب یوسف نے اپنے باپ ( ف٤ ) سے کہا اے میرے باپ میں نے گیارہ تارے اور سورج اور چاند دیکھے انھیں اپنے لیے سجدہ کرتے دیکھا ( ف۵ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( وہ قصّہ یوں ہے ) جب یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے باپ سے کہا: اے میرے والد گرامی! میں نے ( خواب میں ) گیارہ ستاروں کو اور سورج اور چاند کو دیکھا ہے ، میں نے انہیں اپنے لئے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے