हम आपको बेहतरीन वाक़िआ सुनाते हैं उस क़ुरआन की बदौलत जो हमने आपकी तरफ़ वह्य किया, वर्ना इससे पहले बेशक आप बेख़बरों में से थे।
ہم ایک بہترین قصہ آپ سے بیان کرتے ہیں اس قرآن (کی بدولت) جس کوہم نے آپ کی طرف وحی کیاہے اور اس سے پہلے یقیناآپ بے خبروں میں سے تھے۔
ہم تمہیں ایک بہترین سرگزشت سناتے ہیں ، اس قرآن کی بدولت جو ہم نے تمہاری طرف وحی کیا ۔ اس سے پہلے بیشک تم اس سے ناآشنا تھے ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ) ہم اس قرآن کے ذریعہ سے جو ہم نے آپ کی طرف وحی کیا ہے ایک بہترین قصہ بیان کرتے ہیں اگرچہ اس سے پہلے آپ غافلوں میں سے تھے ۔
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ہم اس قرآن کو تمہاری طرف وحی کر کے بہترین پیرایہ میں واقعات اور حقائق تم سے بیان کر تے ہیں ، ورنہ اس سے پہلے تو ﴿ان چیزوں سے﴾ تم بالکل ہی بے خبر تھے ۔ 3
ہم اس قرآن کے ذریعے جو ہم نے آپ کی طرف بھیجا ہے نہایت عمدہ قصہ بیان کرتے ہیں اور اس سے پہلے اس قصے سے آپ محض بے خبر تھے ۔
۔ ( اے پیغمبر ) ہم نے تم پر یہ قرآن جو وحی کے ذریعے بھیجا ہے اس کے ذریعے ہم تمہیں ایک بہترین واقعہ سناتے ہیں ، جبکہ تم اس سے پہلے اس ( واقعے سے ) بالکل بے خبر تھے ۔
( اے نبی ) ہم اس قرآن کو آ پ کی طرف وحی کرکے ایک بڑااچھا قصہ بیان کرتے ہیں اگرچہ اس سے قبل آپ ( اس سے ) بے خبر تھے
ہم تمہیں سب اچھا بیان سناتے ہیں ( ف۳ ) اس لیے کہ ہم نے تمہاری طرف اس قرآن کی وحی بھیجی اگرچہ بیشک اس سے پہلے تمہیں خبر نہ تھی ،
۔ ( اے حبیب! ) ہم آپ سے ایک بہترین قصہ بیان کرتے ہیں اس قرآن کے ذریعہ جسے ہم نے آپ کی طرف وحی کیا ہے ، اگرچہ آپ اس سے قبل ( اس قصہ سے ) بے خبر تھے