Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और आख़िरत का अज्र कहीं ज़्यादा बढ़ कर है ईमान और तक़वे वालों के लिए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوریقیناًآخرت کااجران لوگوں کے لیے بہت ہی بہتر ہے جوایمان لائے اوراﷲ تعالیٰ سے ڈرتے رہے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور آخرت کا اجر اس سے کہیں بڑھ کر ہے ان لوگوں کیلئے جو ایمان لائے اور تقویٰ پر قائم رہے ۔

By Hussain Najfi

اور البتہ جو لوگ ایمان لائے اور تقویٰ اختیار کیا ان کے لئے آخرت کا اجر و ثواب یقیناً ( اس سے ) بہتر ہے ۔

By Moudoodi

اور آخرت کا اجر ان لوگوں کے لیے زیادہ بہتر ہے جو ایمان لائے اور خدا ترسی کے ساتھ کام کرتے رہے ۔ 49 ؏۷

By Mufti Naeem

اور آخرت کا اجر کہیں بہتر ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اور تقویٰ اختیار کئے رہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور آخرت کا جو اجر ہے وہ ان لوگوں کے لیے کہیں زیادہ بہتر ہے جو ایمان لاتے اور تقوی پر کاربند رہتے ہیں ( ٣٦ )

By Noor ul Amin

اور یقیناآخرت کا اجروثواب ان ایمان والوں کے لئے زیادہ بہترہوگاجودنیامیں اللہ سے ڈرتے رہے ہیں

By Kanzul Eman

اور بیشک آخرت کا ثواب ان کے لیے بہتر جو ایمان لائے اور پرہیزگار رہے ( ف۱٤۳ )

By Tahir ul Qadri

اور یقیناً آخرت کا اجر ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو ایمان لائے اور روشِ تقوٰی پر گامزن رہے